مہاراشٹر میں کانگریس این سی پی پارلیمنٹ چناؤ میں 6 مسلم امیدواروں کو ٹکٹ دیں: جمیعتہ علماء

جمعیتہ علماء مالیگاؤں کا راہل گاندھی اور شردپوار سے مطالبہ

مالیگاؤں(عامر ایوبی) چند ماہ بعد لوک سبھا کے انتخابات ہونے ہوالے ہیں انتخاب کے موقع پر سیکولر پارٹیاں مسلمانوں کو فرقہ پرستوں کا خوف دکھا کر ووٹ تو حاصل کرلیتی ہیں لیکن بعد میں مسلمانوں کے ساتھ طوطا چشمی کا مظاہرہ کیا جاتا ہے- پارلیمنٹ (لوک سبھا) الیکشن میں مسلمانوں کو خاطر خواہ ٹکٹ بھی نہیں دیا جاتا جس کی وجہ سے پارلیمنٹ میں مسلم اراکین کی تعداد دال میں نمک کے برابر رہتی ہے- اس ضمن میں جمعیتہ علماء مالیگاؤں (ارشد مدنی) نے کانگریس این سی پی سے مطالبہ کیا ہیکہ مہاراشٹر میں چھ مسلم امیدواروں کو لوک سبھا کا ٹکٹ دیا جائے- اس ضمن میں جمعیتہ علماء مالیگاؤں کے جنرل سیکرٹری عبدالمالک سیٹھ بکرا نے ایک مکتوب جاری کیا ہے جس میں درج ہیکہ آئندہ لوک سبھا کے انتخابات میں مہاراشٹر میں ٪15 فیصد مسلم آبادی کے لحاظ سے چھ امیدوار کھڑے کئے جائیں موصوف نے مزید کہا ہیکہ مالیگاؤں، رائے گڑھ، اورنگ آباد، بیڑ اور باندرہ (ممبئی) میں مسلم امیدوار کو ہی ٹکٹ دیا جائے مکتوب کے ذریعے عبدالمالک سیٹھ نے یہ بھی بتایا کہ مالیگاؤں دھولیہ حلقہ پارلیمان سے امریش پٹیل کو 90 فیصد مسلم ووٹ ملی تھی اس مرتبہ اگر کسی مسلم کو ٹکٹ دیا جائے تو اس کے جیتنے کے امکانات ہیں- موصوف نے مکتوب میں اس بات کا بھی انتباہ دیا ہیکہ کانگریس و این سی پی مسلمانوں کو آسان (لقمہ تر) نا سمجھے ہم کسی پارٹی سے خوفزدہ نہیں ہیں-

اس ضمن میں نمائندہ نے جمعیتہ علماء مہاراشٹر کے نائب صدر اور جمعتیہ علماء مالیگاؤں کے اہم ذمہ دار الحاج مکی سیٹھ سے بذریعہ فون گفتگو کی تو موصوف نے بھی اس کی تصدیق کی اور کہا کہ یہ ہمارا جائز حق ہے جو کہ ہمیں ملنا چاہیے- ایسی اطلاع رکن جمعیتہ علماء مالیگاؤں عامر ایوبی سر نے بغرض اشاعت روآنہ کی-

اپنی رائے یہاں لکھیں

Discover more from ورق تازہ

Subscribe now to keep reading and get access to the full archive.

Continue reading