مہاراشٹر میں نقد خیرات بند کرنے کی سماجی مہم، بھکاریوں کو صرف کھانا اور پانی دینے کی اپیل

ممبئی ، 21 جنوری (ایجنسی) مہاراشٹر میں ایک سماجی تحریک کے تحت عوام میں یہ مہم چلائی جا رہی ہے کہ بھیک مانگنے والوں کو نقد رقم دینے کے بجائے صرف کھانا اور پانی فراہم کیا جائے۔ مہم کے تحت اعلان کیا گیا کہ آج سے پورے مہاراشٹر میں نقد خیرات دینا بند کیا جارہا ہے، چاہے بھکاری کسی بھی عمر جنس یا حالت میں کیوں نہ ہو۔

اگر کوئی خاتون، مرد، بزرگ، معذور یا بچہ بھیک مانگتا نظر آئے تو اسے کھانا اور پانی دیا جائے لیکن ایک روپیہ بھی نقد نہ دیا جائے۔ یہ تحریک ممبئی ، پونے اور ریاست کے دیگر حصوں میں شروع ہو چکی ہے اور اسے ایک درست اور با مقصد قدم قرار دیا جا رہا ہے۔ مہم سے جڑے افراد کا دعوی ہے کہ اس اقدام کے نتیجے میں قومی اور بین الاقوامی سطح پر سرگرم بھیکاریوں کے منظم گروہ خود بخووٹوٹ جائیں گے، جس کے بعد بچوں کے اغوا جیسے جرائم میں بھی نمایاں کمی آئے گی۔

ان کے مطابق اس طرح کے جرائم پیشہ نیٹ ورکس نقد رقم کی فراہمی ختم ہونے سے کمزور ہو جائیں گے۔ عوام سے اپیل کی گئی ہے کہ کسی بھی بھکاری کو نقد رقم نہ دی جائے ۔ اگر ممکن ہو تو اپنی گاڑی میں بسکٹ کے دو پیکٹ رکھے جائیں، تا کہ ضرورت مند کو کھانا دیا جا سکے لیکن پیسے نہ دیے جائیں۔ مہم کے حامیوں سے کہا گیا ہے کہ اگر وہ اس خیال سے اتفاق کرتے ہیں تو اس پیغام کو عام کریں، تا کہ یہ سماجی تحریک زیادہ سے زیادہ لوگوں تک پہنچ سکے۔

Discover more from ورق تازہ

Subscribe now to keep reading and get access to the full archive.

Continue reading