مہاراشٹر میں نئے اضلاع کی تشکیل کے وائرل پیغام کی حقیقت کیا ہے؟

ممبئی: گزشتہ کچھ دنوں سے سوشل میڈیا پر ایک پیغام وائرل ہو رہا ہے جس میں دعویٰ کیا جا رہا ہے کہ مہاراشٹر کے کئی اضلاع کی تقسیم کر کے ریاست میں 21 نئے اضلاع بنائے جائیں گے۔ وائرل پیغام میں یہ بھی دعویٰ کیا جا رہا ہے کہ اس بارے میں 26 جنوری کو حکومت کی جانب سے اعلان کیا جائے گا۔

اس پیغام کے ساتھ مبینہ نئے اضلاع کی فہرست بھی دی گئی ہے۔ یہ پیغام وائرل ہونے کے بعد مہاراشٹر کے لوگوں کی ملی جلی ردعمل سامنے آئی ہے۔

سوشل میڈیا پر بہت سے لوگوں نے اپنے شہر کے ضلع بننے پر مبارکباد دینا شروع کر دی ہے، جبکہ کچھ لوگوں نے اصل ضلع کی تقسیم کی مخالفت کرتے ہوئے اس فیصلے کی مخالفت شروع کر دی ہے۔

تاہم، اس وائرل تصویر کے پیچھے کی حقیقت کچھ اور ہی ہے۔ ریاست میں 21 نئے اضلاع بنانے کا کوئی فیصلہ حکومت نے نہیں کیا ہے۔ اس بارے میں حکومت کے پاس کوئی تجویز نہیں آئی ہے۔ اس لیے وائرل پیغام میں کیا گیا دعویٰ مکمل طور پر جھوٹا ہے۔

Discover more from ورق تازہ

Subscribe now to keep reading and get access to the full archive.

Continue reading