مہاراشٹر میں ایک دن میں 60 سپاہی اورافسران کورونا سے متاثر

901432-maharashtra-policeممبئی، 15 مئی (یواین آئی) کورونا وائرس مہاراشٹر پولس کے لئے مسلسل خطرناک ہوتاجارہاہے اور گزشتہ چوبیس گھنٹوں کے دوران 60 سپاہی اور افسران اس کی زد میں آگئے جبکہ ایک سپاہی کی موت ہوگئی۔
مہاراشٹر پولس کی طرف سے جمعہ کودی گئی اطلاع کے مطابق فورس کے مجموعی طور سے 1061 اہلکار کورونا کی زد میں ہیں اور نوکی موت ہوچکی ہے۔ انفیکشن سے متاثروں میں 112 افسران اور 949 سپاہی ہیں۔
ریاست میں فی الحال فورس میں 878 معاملے سرگرم ہیں جس میں 90 افسران اور 788 سپاہی ہیں۔ مجموعی طور سے 174 ٹھیک ہوچکے ہیں جس میں بائیس افسران اور 152 سپاہی ہیں۔
پولس کے مطابق کورونا کی وجہ سے مرنےوالے سبھی نو پولس اہلکار مرد ہیں۔
ریاستی پولس نے آئی پی سی کی دفعہ 188 کی خلاف ورزی کے ایک لاکھ سات ہزار 256 معاملے درج کئے ہیں۔ ممبئی کو چھوڑ کر کورنٹائن کی خلاف ورزی کے 672 معاملے ہیں۔ پولس فورس پر حملے کے 229 معاملے ہیں اور 803 لوگوں کو گرفتار کیا جاچکا ہے۔

Discover more from ورق تازہ

Subscribe now to keep reading and get access to the full archive.

Continue reading