مہاراشٹر اسٹیٹ اردو ساہتیہ اکیڈمی کے کارگزار صدر کے عہدے پر سیدحَسین اختر کا تقرر

ممبئی: (ورق تازہ نیوز )حکومت مہاراشٹر کے محکمہ اقلیتی ترقیات کے جی ار مورخہ 29 اکتوبر 2025 کے مطابق مہاراشٹر اسٹیٹ اردو ساہتیہ اکیڈمی کے عہدے کارگزار صدر پر جناب سید حَسین اختر(janab sayyed hasin)سید عبدالرشید کا تقرر عمل میں ایا ہے ان کے عہدے کی معیادتقرری کی تاریخ سے آئندہ پانچ سالوں تک حکومت کے ائندہ حکم نامے تک رہے گی. واضح ہو کہ کئی سالو ں سے ریاست میں اردوساہتیہ اکیڈمی کی مجلس عاملہ کی تشکیل عمل میں نہیں آئی تھی اس لیے اردو آبادی بالخصوص ادب سے تعلق رکھنے والوں کا مطالبہ زور پکڑتے جارہا تھا کہ اکیڈمی کی مجلس عاملہ کی فوری تشکیل عمل میں آئے۔

جناب سید حسین اختر کا تعلق بیڑ ضلع سے ہے جو مراٹھواڑہ کا ایک اہم ضلع ہے۔حکومت مہاراشٹر نے ابھی تک اکیڈمی کے ممبران کا تقرر نہیں کیا ہے۔ ذرائع سے معلوم ہوا ہے کہ ممبران کا تقرر عنقریب عمل میں آ رہا ہے۔ جناب سید حسین اختر تقرری پر مراٹھواڑہ کے ادبی اور اردو حلقوں میں مسرت کا اظہار کیا جا رہا ہے۔ توقع کی جا رہی ہے کہ وہ اردو زبان ادب اور تعلیم کی ترقی ترویج اشاعت اور بقا کے لیے ٹھوس اقدامات کریں گے۔ حسین اختر بیڑ کے متوطن ہیں۔

جہاں انجمن اشاعت تعلیم کے زیر اہتمام ملیہ ہائی اسکول ملیہ جونیئر کالج اور دیگر تعلیمی ادارے قائم ہیں۔ حسین اختر انہی اداروں میں ایڈمنسٹریٹیو عہدے پر خدمت انجام دے چکے ہیں اور وظیفہ حسن خدمات پر سبکدوش ہو چکے ہیں۔ انہوں نے بیڑ میں اردو زبان میں سائن بورڈز‘ کتبے اور نیم پلیٹ لکھنے کی زبردست مہم چلائی تھی جسے عوام میں زبردست تائید و حمایت حاصل ہوئی تھی دراصل سید حسین اختر بیڑ کی سماجی شخصیت عبدالکریم کے شاگرد رہ چکے ہیں۔سید حسین اختر کی شخصیت پر سید عبدالکریم مرحوم کا کافی ا ثر رہاہے،

Discover more from ورق تازہ

Subscribe now to keep reading and get access to the full archive.

Continue reading