ممبئی ،23مارچ (یواین آئی)مہاراشٹر کے محکمہ صحت کے اس انکشاف کے بعد کہ گزشتہ 24 گھنٹے میں ریاست میں کورونا وائرس سے متاثر 14 نئے معاملات سامنے آئے ہیں ،وزیراعلی ادھو ٹھاکرے نے ریاست گیر سطح پر کرفیو نافذ کردیا ہے اور علاقائی کمشنروں کو طبی سہولیات اور روزمرہ کی اشیاء کی۔فراہمی۔کو۔یقینی بنانے کی۔ہدایت جاری۔کی ہے۔
وزیر اعلیٰ نے کہا کہ کورونا وائرس کی وباء کے بڑے پیمانے پر پھیلنے کے نتیجے میں یہ احتیاطی قدم اٹھایا گیا ہے۔بتایاجاتا ہے کہ ریاست میں دفعہ 144 نافذ کیے جانے کے بعد بھی اس کا اثر نظر نہیں آیا اور سڑکیں موٹر گاڑیوں سے بھری تھیں۔اس سے قبل پنجاب کی۔امریندرحکومت نے ریاست میں کرفیو کا فیصلہ کیا ہے۔ادھو ٹھاکرے نے کہاکہ پڑوسی ریاستوں سے منسلک تمام اضلاع کی سرحدیں بند کردی گئی ہیں۔
دریں اثناء مہاراشٹر میں فلپائن کے ایک مریض کی موت کے بعد مرنے والوں کی تعدادتین ہوگئی ہے جبکہ مثبت اثرات پائے جانے افراد کی تعداد 89 سے تجاوز کرگئی ہے ۔اس کا اعلان۔ریاستی وزیر صحت راجیش ٹوپے نے کیا ہے۔
مذکورہ مریض پانچ دنوں میں ممبئی میں ریڈار متاثر تھا اور اس 68 سالہ شخص کو پہلے مثبت اثرات پائے گئے،لیکن بعد میں منفی اثرات تھے اور بہتری کے دوران موت واقع ہوگئی۔
انہوں نے کہاکہ مریض کو 10 روز قبل کستوربا گاندھی اسپتال میں داخل کیا گیا تھا اور منفی اثرات کے بعد ایک نجی اسپتال میں داخل کیاگیا جہاں اس نے دم توڑدیا۔
وہ ذیابیطس کا مریض بھی تھا۔حال میں ممبئی میں 14 نئے کیس سامنے آئے ہیں ،جبکہ پونے میں ایک مریض پایا گیا ہے ۔محکمہ صحت نے ممبئی -پونے کے درمیان گنجان ترین آبادی والے علاقوں پر خصوصی نظر رکھنے کا فیصلہ لیا ہے۔