مہاراشٹرمیں ایس ایس سی نتائج میں اردو میڈیم اسکولوں کو سبقت

ممبئی,29 مئی (یو این آئی) مہاراشٹر سیکنڈری اور ہائر سیکنڈری ایجوکیشن بورڈکے مارچ 2020 دسویں جماعت کے امتحانات کے نتائج ظاہر ہوئے ہیں امسال کے دسویں کے نتیجہ میں 19.8 فیصد اضافہ ہوا ہے جبکہ 95.30 فیصد طلبا و طالبات کامیابی سے ہم کنار ہوئے ہیں۔ گزشتہ سال کا نتیجہ 77.04فیصد تھا لیکن امسال اس میں اضافہ درج کیا گیا ہے۔
ممبئی ڈویژن دیگر 9 ڈویژن میں چوتھے مقام سے اول مقام پر شامل ہوا ہے ممبئی کے 3 لاکھ 31 ہزار136 طلباء نے امتحان میں شرکت کی تھی اس میں سے 3لاکھ 20ہزار 284 طلباء امتحان میں سر خوئی حاصل کی ہے۔ ممبئی میں 75 فیصد سے نمبرات حاصل کر نے والوں کی تعداد ایک لاکھ 8ہزار49 ہے جبکہ 60فیصد سے زائد نمبرات حاصل کر نے والوں میں ایک لاکھ 17 ہزار819 طلباء شامل ہیں۔ ریاست پونہ, ناگپور,اورنگ آباد,ممبئی کولہاپور,امراؤتی,ناسک, لاتور,اور کوکن سمیت 9ڈویژن میں 3 سے 23 مارچ تک دسویں کے امتحان منعقد کئے گئے تھے لیکن کرونا وبا کے سبب جغرافیہ کا پرچہ منسوخ کر دیا گیا تھا لاک ڈاؤن اور کرونا کے سبب امتحان کے نتائج کیلئے بورڈ کو کافی محنت کر نی پڑے کیونکہ تفصیلات جمع کرنا مشکل تھی اور ان سب کے باوجود آج دسویں جماعت کے نتائج ظاہر کر دئیے گئے ہیں۔

ممبئی شہر و ریاست میں جاری اردو میڈیم اسکولوں نے بھی اپنی محنت سے نہ صرف کامیابی کے پرچم بلند کئے ہیں، بلکہ اردو میڈیم اسکولوں کے طلباء نے بھی بہترین کارکردگی کا مظاہرہ کیا ہے جس کے سبب اردو میڈیم اسکولوں کے حوصلے بلند ہوئے ہیں ،اس میں کئی اسکولوں نے تو سو فیصد نتیجہ لایا ہے جبکہ دیگر اسکولوں میں کچھ بچوں کی ناکامی کے سبب نتیجہ میں فرق پڑا ہے لیکن مجموعی کارکردگی مطمئن رہی ہے۔

اردو میڈیم اسکولوں نے بھی کامیابی کا پرچم بلند کیا

کرونا وائرس وبا کے دوران دسویں کے نتائج میں امسال اردو میڈیم اسکولوں نے نہ صرف نمایاں کارکردگی انجام دی ہے بلکہ ان اسکولوں کے نتائج سو فیصد رہے ہیں انجمن اسلام کی تمام شاخوں میں طلباء و طالبات سو فیصد کامیاب ہوئے ہیں ۔انجمن اسلام سمیت انجمن خیر الاسلام,انجمن تبلیغ الاسلام سمیت متعدد اہم اردو میڈیم اسکولوں کے طلباء و طالبات نے دسویں جماعت کے نتائج میں اہم ممتاز نمبرات سے کامیابی حاصل کی ہے۔ انجمن اسلام کے صدر ڈاکٹر ظہیر قاضی نے کہا کہ انجمن اسلام کی اردو میڈیم اسکولوں سے لے کر انگلش میڈیم نے نمایاں کارکردگی کی ہے اور انجمن کے نتائج سو فیصدی رہے ہیں

یہ انتہائی خوش کن ہے انہوں نے کہا کہ یہ طلباء و طالبات کی جزوی محنت کا ثمرہ ہے لیکن انجمن اسلام کے عملہ اور اساتذہ کی محنت خاص کا بھی نتیجہ ہے اس سے قطع نظر نہیں کیا جاسکتا انہوں نے کہا کہ انجمن اسلام کے تمام شاخوں میں تمام طلباء و طالبات کامیاب ہوئے ہیں باندرہ میں ہماری ایک بچی صرف بیماری کے سبب ناکام ہوئی ہے اس لئے وہاں کا 99فیصد نتیجہ رہاہے انہوں نے اردو میڈیم اسکولوں کی نمایاں کارکردگی پر مسرت کا اظہار کرتے ہوئے طلباء کیلئے آئندہ کے مستقبل کیلئے نیک خواہشات کا بھی اظہار کیا۔ ظہیر قاضی نے بتایا کہ کرونا وائرس کے اس پرفتن دور ہر کوئی نفسا نفسی کے عالم میں ہے ایسے میں طلباء کے مستقبل کیلئے سب کو متحد ہو کر کام کر نے کی ضرورت ہے مجھے امید ہے کہ امت مسلمہ اس کیلئے ضرور کوشاں ہے۔

ظہیر قاضی نے بتایا کہ اردو میڈیم اسکولوں میں سب سے قدیم ادارہ کے طور پر انجمن اسلام معروف بھی ہے ایسے میں یہاں کی تمام شاخوں کے نتائج بہتر رہے ہیں۔ممبئی کے مسلم پسماندہ علاقے انٹاپ ہل میں واقع سوشل گروپس گروپس نائٹ ہائی اسکول کا دسویں جماعت (ایس ایس سی) کا نتیجہ امسال 72 ،فیصد رہا ہے ،اور یہ کئی سال کے بعد ہوا ہے حالانکہ ایک عشرہ قبل یہاں کے طلباء مسلسل میرٹ میں آئے ہیں۔

سوشل گروپس کے کارگزار صدر جاوید جمال الدین نے اس کامیابی پر طلباء کے ساتھ ساتھ تدرسی ، غیر تدریسی اور ٹرسٹیوں کا مبارکباد پیش کی ہے،جبکہ این جی او معصوم کے عہدیداران نے بھی بھر پور تعاون کیا۔اور ایک بار پھر اسکول نے بہترین۔کارکردگی کاظاہرہ کیا ہے ۔

جوائنٹ سکریٹری اور سماجی رہنماء سلیم الوارے نے کہاکہ 2000ء کے عشرے میں اسکول کے بچوں نے مہاراشٹرمیں میرٹ میں اول مقام حاصل کیا تھا،انہوں نے مزید کہاکہ غریب بچوں کے ساتھ ہی مدرسے کے بچے بھی زیر تعلیم ہیں اور ہر سال بہترین کارکردگی کا مظاہرہ کررہے ہیں۔انہوں نے کہاکہ تین سال سے تعلیمی میدان میں سرگرم معصوم نامی غیر سرکاری نے بچوں کے لیے تدریسی اور دوسرے امور میں سہولتیں فراہم کیں اور بچوں کو تعلیم حاصل کرنے میں آ سانی ہوئی ہے۔

Discover more from ورق تازہ

Subscribe now to keep reading and get access to the full archive.

Continue reading