
ناندیڑ:29۔جولائی۔ (ورق تازہ نیوز)سابق رکن جماعت اسلامی ہند ناندیڑ عبدالناظر عرف پاشاہ‘ساکن کھڑکپورہ کا آج صبح فجر میں 87سال کی عمر میں انتقال ہوگیا۔وہ کچھ دنوں سے بستر علالت پر تھے۔
اُن کا آبائی وطن واشیم( باسم) تھا ۔ناندیڑ آنے کے بعد انھوںنے عثمان شاہی ملز میں ملازمت کرلی تھی ۔
ان کی نماز جنازہ بعدعصر مسجد درگاہ حضرت دولہے شاہ رحمن نگر کھڑکپورہ میں ادا کی گئی ۔اسی مسجد سے متصل قبرستان میں تدفین عمل میں آئی ۔
مرحوم کے پسماندگان میںایک بیٹا‘ایک بیٹی ‘بھائی اور بہنیں ہیں ۔ خدا وند تعالی سے دعا ہے کہ وہ مرحوم کوجنت الفردوس میں اعلیٰ مقام بخشے اور لواحقین کو صبروتحمل دے ۔