ناندیڑ:12مارچ۔(ورق تازہ نیوز): مہاراشٹر اسٹیٹ ارد و ساہتیہ اکادمی ‘ محکمہ اقلیتی ترقیات ممبئی کے زیر اہتمام اتوار 15مارچ 2020ئءکوصبح گیارہ بجے ”اردو صحافتی ورکشاپ“ کاافتتاح عالی جناب نواب ملک (وزیر اقلیتی ترقیات ‘اوقاف ‘صدراردو اکادمی ) اور عالی جناب اسلم شیخ ( وزیر ٹیکسٹائل فشریز ‘بندرگاہ ونگراں وزیرممبئی شہر) او ر عالی جناب وشوجیت کدم (وزیر مملکت اقلیتی ترقیات ‘ نائب صدر اردو اکادمی ) کے ہاتھوںں عمل میںآرہا ہے ۔ انجمن اسلام ممبئی کی کریمی لائبریری میں منعقد ہونے والے اس ورکشاپ کے مہمان خصوصی محترمہ کشوری پیڈنیکر(میئر ممبئی ) ‘ عالی جناب اروند ساونت (رکن پارلیمان )اور عالی جناب راہل نارویکر (ایم ایل ا ے) ‘ ہیں ۔
مہاراشٹر کے مختلف شہروں سے شائع ہونے و الے اردو اخبارات کے مدیران اور سینئر صحافی صحافت سے متعلق مختلف موضوعات پر لکچر دیں گے اور طلباءکی رہنمائی کریںگے ۔ ناندیڑ و پربھنی سے شائع ہونے والے اردو روزنامہ ”’ورق تازہ“ کے مدیر اعلیٰ محمدتقی ”صحافت میںتکنیک کااستعمال “ موضوع پر لکچردیں گے ۔ورکشاپ کاافتتاحی اجلاس صبح گیارہ بجے شعیب ہاشمی (سپرنٹنڈنٹ ایگزیکٹیو آفیسر‘ مہاراشٹرا سٹیٹ اردو ساہتیہ اکادمی)کے تمہیدی کلمات سے شروع ہوگا ۔ مہمانان اعزازی ڈاکٹرظہیرقاضی ‘خلیل زاہد‘حسین شمسی ہوں گے ۔
کلیدی خطبہ شاہد لطیف (ایڈیٹر انقلاب) کاہوگا اور نظامت فاروق سید کی ہوگی ۔ ورکشاپ کا پہلا اجلاس (صحافت میںرپورٹنگ اورا س کی اہمیت) دوپہر بارہ بجے شروع ہوگا ۔ نظامت اعظم شہاب کی اور صدارت سرفراز آرزو(ایڈیٹر ہندوستان‘ممبئی) کی ہوگی ۔ وجہہ الدین صدیقی(رپورٹنگ کے بنیادی امور اور اس کے طریقہ کار) ‘ ندیم عصران (ارد وصحافت میںترجمہ کی اہمیت اور ضرورت) ‘ اورعبدالحلیم صدیقی(میڈیا سے سماجی توقعات ) ‘ پر لکچر دیںگے ۔ سمیع بوبیرے اور سرفرازآرزو صدارتی خطاب فرمائیںگے ۔ دوسرا اجلاس(صحافت میںڈیسک کا کردار) دوپہرتین بجے شروع ہوگا ۔نظامت قطب الدین شاہد کی ہوگی ۔فاروق انصاری(صحافت میںڈیسک کی اہمیت)‘ شارق نقشبندی(خبروں کے سیلاب میںاچھی خبروں کاانتخاب) ‘ اورشکیل رشید(نیوزاورفیچرمیں فرق اور فیچرکی اہمیت) پر طلباءکو لکچر دیں گے ۔ سینئر معمرصحافیی حسن کمال‘ صدارتی خطبہ پیش کریںگے ۔ تیسرا اور آخری اجلاس (صحافت میں کیرئیر اور صحافت کے سماج پر اثرات ) پر شام پانچ بجے شروع ہوگا ۔نظامت ہارون افروز کریں گے ۔
محی الدین(سوشل میڈیا کے دور میں پرنٹ اور الیکٹرانک میڈیا)‘شعیب خسرو ایڈیٹر اورنگ آبادٹائمز ( میڈیا میںسماجی اور علاقائی خبروں کی اہمیت) ‘ او ر محمدتقی مدیراعلیٰ ورق تازہ‘ ناندیڑ وپربھنی (صحافت میں تکنیک کااستعمال) پر لکچردیںگے ۔صدارتی خطبہ سعید حمید (ممبئی) کاہوگا ۔ اردو صحافت ورکشاپ کے داعیان محترمہ جئے شری مکھرجی ‘ ایڈیشنل چیف سیکریٹری محکمہ اقلیتی ترقیات “ممبئی ‘جناب ایس ۔سی۔ تڑوی جوائنٹ سیکریٹری محکمہ اقلیتی ترقیات ‘ممبئی او جناب شعیب ہاشمی نے اردو دوستوں سے شرکت کی درخواست کی ہے ۔