مہاراشٹر، گوا، گجرات، چنڈی گڑھ کے لیے الیکٹرک بسوں کی خریدکو منظوری

نئی دہلی 25 ستمبر(یواین آئی)مرکزی حکومت نے مہاراشٹر، گوا، گجرات اور چنڈی گڑھ کے لیے 670بسوں کی خریداری کو منظوری دے دی ہے۔ الیکٹرک ٹرانسپورٹ کو فروغ دینے کے لیے حکومت کے ذریعہ شروع کی گئی فیم اسکیم کے دوسرے مرحلے میں ان بسوں کی خریداری کے لیے منظوری فراہم کی گئی ہے۔اس کے علاوہ مدھیہ پردیش، تمل ناڈو، کیرلہ، گجرات اور پورٹ بلیئر میں 241 چارجنگ اسٹیشنوں کو بھی منظوری دی گئی ہے۔وزیر ماحولیات ، جنگلات اور موسمیاتی تبدیلی پرکاش جاوڈیکر نے جمعہ کو بتایا کہ یہ فیصلہ جیواشم ایندھن پر انحصار اور گاڑیوں سے ہونے والے اخراج کو کم کرنے کے حکومت کے عزم کو ظاہر کرتا ہے۔

جن 670 نئی الیکٹرک بسوں کو منظوری دی گئی ہے ان میں گوا کے لیے 100 بسیں، مہاراشٹر کے لیے 240، گجرات کے لیے 250 اور چنڈی گڑھ کے لیے 80 بسیں منظور کی گئی ہیں۔فیم اسکیم کو دوسرا مرحلہ یکم اپریل 2019 میں شروع ہواتھا جس کے لیے مرکزی حکومت 10 ہزار کروڑ روپے دے رہی ہے۔دوسرا مرحلہ تین سال کے لیے ہوگا۔اس میں عوامی گاڑیوں کے بیڑے میں الیکٹرک گاڑیوں کی تعداد بڑھانے پر زوردیا جارہا ہے۔فیم کے پہلے مرحلہ میں 2,80,987 ہائی بریڈ اور الیکٹرک بسوں کی خریداری کو حکومت نے حمایت فراہم کی۔اس میں حکومت نے 359 کروڑ روپے کی مدد کی تھی۔یہ مرحلہ 31 مارچ 2019 تک چلا تھا۔

Discover more from ورق تازہ

Subscribe now to keep reading and get access to the full archive.

Continue reading