ممبرا میں 9 دسمبر کو نکالا جائے گا جلوس غوثیہ پیر طریقت مولانا سید معین الدین اشرف کی صدارت میں شہر کے علمائے کرام وائمہ مساجد کی مشاورتی میٹنگ

ممبرا میں 9 دسمبر کو نکالا جائے گا جلوس غوثیہ
پیر طریقت مولانا سید معین الدین اشرف کی صدارت میں شہر کے علمائے کرام وائمہ مساجد کی مشاورتی میٹنگ
تھانے (آفتاب شیخ)
ممبرا میں ہر سال کی طرح امسال بھی گیارہ ربیع الثانی مطابق 9 دسمبر بروز پیر کو تیسواں جلوس غوثیہ نکالا جائےگا۔ اس بات کا اعلان یہاں جلوس کے متعلق علمائے کرام و ائمہ مساجد کی ایک میٹنگ میں پیر طریقت مولانا سید الشاہ معین الدین اشرف(معین میاں) نے کیا ۔
ذرائع کے مطابق ہر سال ربیع الثانی کی گیارہ تاریخ کو پوری دنیا میں سیدنا شیخ عبد القادر الجیلانی بغدادی عرف غوث اعظم کے نام کی یاد منائی جاتی اسی طرح ممبرا میں بھی گذشتہ تیس برسوں سے یہ جلوس باقاعدگی سے نکالا جارہا ہے جلوس کی ابتداء شہید راہ مدینہ سید انوار اشرف (مثنیٰ میاں ) نے کی تھی اب جلوس کی قیادت شہزادہ شہید راہ مدینہ سید معین الدین اشرف فرماتے ہیں اس جلوس کے متعلق میٹنگ منعقد کی گئی جس میں شہر بھر کی مساجد کے بیشتر ائمہ مساجد، علمائے کرام و سماجی کارکنان نے شرکت کر جلوس کو مزید بہتر و مثالی بنانے کے اپنی اپنی تجویز و رائے پیش کیا اس دوران مولانا توکیل احمد شمسی نے کہا جلوس حسب روایات 11ربیع الثانی مطابق 9 دسمبر بروز پیر کو دوپہر 3 بجے اشرف نگر بامبے کالونی ممبرا سے روانہ ہوگا اسکے بعد نماز عصر سنی جامع مسجد اسٹیشن کے پاس ادا کی جائے گی اور روایات کے مطابق جلوس شہر کی اہم سڑک سے گذرتا ہوا عشاءتک کوسہ تالا ب کے پاس شملہ پار ک کی غوثیہ مسجد پر اختتام پذیر ہوگا جہاں ایک دینی جلسہ عام منعقد کیا جائے انھوں نے بتایا کہ جلسہ کے اختتام پر قائد جلوس مولانا سید معین الدین اشرف سجادہ نشین آستانہ مخدوم سمناں کچھوچھہ شریف اور علمائے کرام کا وفد درگاہ حضرت سید فخر الدین شاہ ؒ جائے گا اور وہاں سلام پیش کیا جائے گا ۔ اس کے علاوہ یہاں مولانا جمال احمد صدیقی ،مولانا عطاءاللہ قادری، مولانا مجیب الرحمن ، مولانا ہدیات اللہ مولانا نسیم فریدی ،مولانا الطاف، مولانا فیاض احمد ، حافظ عبد الکریم، حافظ رونق علی ملک،نعیم رضوی، محی الدین رضوی، معینل خان ، عبد الغفار بھائی و دیگر موجود تھے۔

اپنی رائے یہاں لکھیں

Discover more from ورق تازہ

Subscribe now to keep reading and get access to the full archive.

Continue reading