ممبئی میں ڈاکٹر بابا صاحب امبیڈکر کے مہاپرینِروان دن کی تیار یوں کے لیے خصوصی اجلاس وزیر اعلیٰ شندے نے انتظامات کی مکمل تیاری ک ی ہدایت دی، عوامی سہولت کے لیے خصوصی تدابیر

ممبئی میں ڈاکٹر بابا صاحب امبیڈکر کے مہاپرینِروان دن کی تیاریوں کے لیے خصوصی اجلاس
وزیر اعلیٰ شندے نے انتظامات کی مکمل تیاری کی ہدایت دی، عوامی سہولت کے لیے خصوصی تدابیر
ممبئی (آفتاب شیخ)
6 دسمبر کو ڈاکٹر بابا صاحب امبیڈکر کے مہاپرینِروان دن کی تیاریوں کے حوالے سے آج ایک خصوصی اجلاس منعقد کیا گیا۔ اس اجلاس میں وزیر اعلیٰ ایکناتھ شندے، نائب وزیر اعلیٰ دیویندر فڈنویس، چیف سیکریٹری سجاتا سونک، ممبئی میونسپل کارپوریشن کے کمشنر بھوشن گگرانی اور ناگ سین کامبلے سمیت کئی اعلیٰ افسران نے ویڈیو کانفرنسنگ کے ذریعے شرکت کی۔
وزیر اعلیٰ شندے نے مہاپرینِروان دن کی تیاریوں کا جائزہ لیتے ہوئے انتظامیہ کو ہدایت دی کہ کسی بھی قسم کی کمی نہ ہونے پائے۔ وزیر اعلیٰ نے اجلاس میں متعدد اہم ہدایات جاری کیں، جن میں شامل ہیں۔ 6 دسمبر کو ڈاکٹر بابا صاحب امبیڈکر کے پیروکاروں کے لیے مناسب تعداد میں خیمے، صحت کی خدمات، بیت الخلاء، کھانے پینے کا انتظام اور پانی کی فراہمی یقینی بنائی جائے۔
عوامی حفاظت اور نظم و ضبط کے لیے تمام ضروری انتظامات کیے جائیں۔
مختلف مقامات پر ہیلپ سینٹروں کا قیام کیے جائیں تاکہ شہریوں کو کسی بھی قسم کی پریشانی کا سامنا نہ ہو۔
مہاپرینِروان دن کی تیاریوں کے سلسلے میں انتظامیہ نے پہلے ہی تمام ضروری اقدامات مکمل کر لیے ہیں، اور وزیر اعلیٰ نے یقین دہانی کرائی کہ تمام کام وقت پر مکمل کیے جائیں گے تاکہ عوام کو کسی بھی قسم کی مشکلات کا سامنا نہ ہو۔

Discover more from ورق تازہ

Subscribe now to keep reading and get access to the full archive.

Continue reading