ممبئی،4 ستمبر(یواین ٓئی)ممبئی کے شہریوں کو ستمبر میں ایک بار پھر بھاری بارش کی مار جھیلنا پڑی ہے،ممبئی اور کوکن حلقہ میں ہونے والی طوفانی بارش نے عام زندگی کو مفلوج کرکے رکھ دیا ،تعلیمی اداروں میں چھٹی دے دی گئی ہے جبکہ سڑکیں اور ریلوے لائنیں سمندر میں تبدل ہوچکی ہیں۔ذرائع کے مطابق شہریوں کو انتہائی ضرورت پڑنے پر گھر سے نکلنے کی ہدایت دی گئی ہے جبکہ نشیبی علاقے زیر آب ہیں اور رہائشی کالونیوں میں پانی گھس گیا ہے اور نچلی منزل کے فلیٹوں میں پانی جمع ہونے کی وجہ سے لوگوں کو محفوظ مقامات پر منتقل کیا گیا ہے۔
این ڈی آر ایف نے ایئر پورٹ سے متصل بیل بازار علاقے سے 1300 افراد کو بحفاظت نکال لیا ہے۔یہاں سے میٹھی ندی گزرتی ہے جس میں طغیانی ہے اور سمندر میں مدوجزر اور طوفانی بارش کی وجہ سے ممبئی ایک بار پھر جل تھل ہوگیا ہے،ٹریفک کا نظام درہم برہم ہے اور متعدد علاقوں میں نصف سے جاری بارش نے سیلابی صورتحال پیدا کردی ہے۔؎منگل کی رات سے شروع ہونے والی بارش نے بدھ کی صبح ممبئی کو درہم برہم کردیا ہے۔دوپہرتک شہر میں محض 30.4 اور مضافاتی علاقے سانتا کروز میں 121.4 ایم ایم بارش ریکارڈ کی گئی جبکہ وقفہ وقفہ سے بارش کا سلسلہ جاری ہے۔ شہر میں احتیاطی طور پر میونسپل ،سرکاری اور نجی اسکولوں میں چھٹی کا اعلان کردیا گیا،ویسے نجی تعلیمی اداروں کے پرنسپلز نے۔پہلے ہی تعطیل دے دی تھی۔ بی ایم سی ذرائع کے مطابق کرلیا کے بعد سب سے زیادہ متاثر علاقوں میں سائن،وڈالا،دادر،پریل،کنگ سرکل ،ماٹونگاجیسے شہری اور مضافات میں ،اندھیری،جوگیشوری،سانتاکروز،ملنڈ،کنجور مارگ،وکرولی ،کرلاور اردگرد کے نشیبی علاقے ہیں۔جہاں تین سے چار فٹ پانی جمع ہوگیا ہے،شاہراہوں کا برا حال ہے ،لال بہادر شاستری مارگ،ایس وی روڈمشرقی اور مغربی مضافات کی اہم شاہراہیں بھی زیر آب ہیں۔مغربی اور مشرقی مضافات کو جوڑنے والی سڑکیں زیر آب ہیں۔
نیش اتسو کی وجہ سے گنیش پنڈال میں پانی گھس گیا ہے اور سروجنی گنیش اتسو نے احتیاط برتنے کی ہدایت کی گئی ہے۔ویسٹر ن ریلوےنے وسئی ،ویرار اور پالگھر سیکٹر میں لوکل اور طویل مسافتیں خدمات مطعل کردی ہیں۔جبکہ باقی خدمات دھیمی رفتار سے چلائی جارہی ہیں۔سن علاقوں میں پٹریاں زیر آب ہیں۔سینٹرل ریلوے نے دوپہر بعد تھانے اور سی ایس ٹی کے درمیاں مضافاتی سروس معطل کردیں۔ہوسئی خدمات پر اثر نہیں پڑا،لیکن تاخیر ضرور ہوئی ہے۔محکمہ موسمیات نے آئندہ دو تین روز ممبئی اور نواحی علاقوں میں بارش کی پیش گوئی کی ہے۔