ممبئی:  منترالیہ میں مظاہر کر رہےدو افراد نےخودکشی کی کوشش کی

ممبئی ۱۹ ؍اگست (یو این آئی )مہاراشٹر کے ریاستی صدر دفتر منترالیہ کی عمارت میں لگی حفاظتی جالی پر مظاہرہ کر رہے دو لوگوں نے کود کر خودکشی کرنے کی کوشش کی ۔یہ حادثہ بدھ کے روز شام کے وقت پیش آیا جب منترالیہ میں جلگاؤں سے آئے ۱۰ ؍افراد۳۰۰ ؍معذور اسکولوں کے لئے سرکار سےمنظوری کی مانگ کر رہے تھے

۔مظاہرہ کر رہے لوگوں میں سے دو افرادمنترالیہ میں لگی حفاظتی جالی پرکود گئے ۔ان کی شناخت ہیمنت پاٹل اور ارون نیتورے کے طور پر پوئی ہے۔۔اس حادثے کے بعد منترالیہ میں ہر طرف افراتفری کا ماحول ہو گیا۔واضح رہے کہ سال ۲۰۱۸ میں ریاستی حکومت نے یہ حفاظتی جالی اس لئے لگائی تھی تاکہ منترالیہ میں رونما ہونے والے خودکشی کے معاملات پ]ر روک لگائی جاسکے ۔لیکن اس حفاظتی جالی کو لگانے کے بعد بھی تین خودکشی کے واقعات پیش آچکے ہیں جن میں دو لوگوں کی جان جاچکی ہے۔۔یو ۔این ۔آئی ۔۔۔۔الف۔الف۔الف

اپنی رائے یہاں لکھیں

Discover more from ورق تازہ

Subscribe now to keep reading and get access to the full archive.

Continue reading