ممبئی لوکل ٹرین میں خواتین میں زبردست مارپیٹ ٗویڈیو وائرل

ممبئی: ممبئی کی ایک لوکل ٹرین میں سوار خواتین کے درمیان سیٹ کے لئے جھگڑا ہاتھا پائی میں تبدیل ہوگیا اور دیکھتے ہی دیکھتے خواتین کے لئے محفوظ لوکل ٹرین کا یہ ڈبہ کسی دنگل کا منظر پیش کرنے لگا۔ اس دوران ڈیوٹی پر موجود ایک لیڈی پولیس کانسٹیبل زخمی ہوگئی۔

سوشل میڈیا پر وائرل ہونے والی ایک ویڈیو میں خواتین کو تھانے-پنویل لوکل ٹرین میں آپس میں لڑتے ہوئے دیکھا جا سکتا ہے۔

واشی گورنمنٹ ریلوے پولیس (جی آر پی) کے انسپکٹر سمبھاجی کٹارے کے مطابق، لڑائی کی وجہ تربھے اسٹیشن کے قریب ایک سیٹ پر تین خاتون مسافرین کے درمیان سیٹ کے لئے سبقت لے جانا تھا۔

اس کے بعد معاملہ جھگڑے کی شکل اختیار کر گیا کیونکہ مزید خواتین اس معاملہ میں شامل ہو گئیں۔

Discover more from ورق تازہ

Subscribe now to keep reading and get access to the full archive.

Continue reading