ملک میں کورونا کے ایکٹو کیسز بڑھے

دہلی ، 29 جولائی (یو این آئی) ملک میں گذشتہ 24 گھنٹوں کے دوران کورونا وائرس (کووڈ ۔19) کے نئے کیسز کی تعداد اس سے صحتیاب ہونے والوں کی تعداد سے تجاوز کر گئی ہے ، جس کی وجہ سے اس مہلک وائرس کے ایکٹو کیسزمیں 4404 اضافہ درج کیا گیا ہے ۔

دریں اثنا جمعرات کو 43 لاکھ 92 ہزار 697 افراد کو کورونا کے ٹیکے لگائے گئے ۔ ملک میں اب تک 45 کروڑ 07 لاکھ 06 ہزار 257 افراد کو کورونا کے ٹیکے لگائے جا چکے ہیں۔

مرکزی وزارت صحت کی جانب سے جمعرات کی صبح جاری اعداد و شمار کے مطابق 24 گھنٹوں میں کورونا کے 43،509 نئے کیسز سامنے آنے ساتھ ہی متاثرہ افراد کی تعداد بڑھ کر تین کروڑ 15 لاکھ 28 ہزار 114 ہوگئی ہے ۔ اس دوران 38 ہزار 465 مریضوں کے صحتیاب ہونے کے بعد اس وبا کو شکست دینے والے افراد کی مجموعی تعداد بڑھ کر 3،07،01،612 ہوگئی ہے۔ ایکٹو کیسز 4404 بڑھ کر چار لاکھ 03 ہزار 840 ہوگئے ہیں ۔ اسی دوران 640 مریضوں کی موت ہونے سے مرنے والوں کی تعداد چار لاکھ 22 ہزار 662 ہوگئی ہے ۔ ملک میں ایکٹو کیسز کی شرح کم ہوکر 1.28 فیصد ، شفایابی کی شرح 97.38 فیصد ہوگئی ہے اورشرح اموات 1.34 فیصد ہو گئی ہے۔

مہاراشٹر میں گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران ایکٹو کیسز 466 بڑھ کر 85913 ہوگئے ہیں۔ دریں اثنا ریاست میں 6105 مریضوں کے صحتیاب ہونے سے کورونا سے نجات پانے والوں کی تعداد 6064856 ہوگئی ہے ، جبکہ 286 مریضوں کی موت ہونےسے مرنے والوں کی تعداد بڑھ کر 132145