ملک میں کورونا مریضوں کا تعداد میں ریکارڈ اضافہ

نئی دہلی:مرکزی وزارت صحت کے مطابق ہندوستان میں گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران کورونا وائرس کے 37379 کیسز درج کئے گئے۔ اس دوران 11 ہزار سے زیادہ افراد نے شفایابی حاصل کر لی جبکہ 124 افراد کی جان چلی گئی۔ کورونا کی پازیٹوٹی کی شرح 3.24 فیصد ہو گئی ہے۔

ملک بھر میں فعال معاملات کی تعداد بڑھ کر ایک لاکھ 71 ہزار سے تجاوز کر گئی ہے جبکہ مجموعی طور پر 4 لاکھ 82 ہزار سے زیادہ افراد کی جان گئی ہے۔ مجموعی طور پر 3 کروڑ 43 لاکھ سے زیادہ افراد شفایابی حاصل کر چکے ہیں۔ ملک بھر میں کورونا ویکسین کی ایک ارب 46 کروڑ 70 لاکھ سے زیادہ خوراکیں دی جا چکی ہیں۔

اپنی رائے یہاں لکھیں

Discover more from ورق تازہ

Subscribe now to keep reading and get access to the full archive.

Continue reading