مقاصد کو مدنظر رکھتے ہوئے مطالعہ کریں تو کامیابی قدم چومے گی . .. پروفیسر سدھیر پوتدار

مقاصد کو مدنظر رکھتے ہوئے مطالعہ کریں تو کامیابی قدم چومے گی … پروفیسر سدھیر پوتدار
جماعت مہدویہ اوسہ کی جانب سے ہونہار طلبہ کے جلسہ اعزاز کے موقع پر رہنمائی..

لاتور(محمدمسلم کبیر) اس سے کوئی فرق نہیں پڑتا ہے کہ طلباء کس برانچ کا انتخاب کرتے ہیں ، لیکن اپنی پڑھائی میں سمجھوتہ نہ کریں ،اسی میں آپ کی کامیابی کا راز مضمر ہے ۔یہ کہتے ہوئے مسابقتی امتحانات کے رہنما ، پروفیسر سدھیر پوتدار نے کہا کہ فی زمانہ ہر شعبے میں مسابقت کا ماحول ہے.اگر آپ اس مقابلے میں نبرد آزمارہنا چاہتے ہیں تو ،آپ اپنےمقصد کو مدنظر رکھتے ہوئے مستقل مطالعہ اور مستقل مطالعے کی ضرورت ہے۔
اوسہ شہر کے مسلم مہدویہ جماعت کے کل 34 طلباء جنہوں نے دسویں اور بارہویں بورڈ کے امتحانات میں کامیابی حاصل کی تھی، کو معززین کے ہاتھوں"حضرت میاں سید خوندمیر(رح) میموریل سرٹیفکیٹ ، یادگار مومنٹو ، قلم و گلپوشی سے نوازا گیا۔ امسال اس جماعت کے 24 طلبہ نے ایس ایس سی اور 10 طلبہ نے ايچ ایس سی امتحان کامیاب کیا ہے. ان میں چھ طلباء نے 95 فیصدی سے زائد نشانات حاصل کرکے نمایاں کامیابی حاصل کی ہے ان طلباء کے اعزاز میں قوم مہدویہ اسلامیہ کے جید عالم و مرشد حضرت میاں سید خوندمیر عرف باشاہ میاں رح. دائرہ میندرگی ضلع سولاپور کی یاد میں اسنادات کی تقسیم عمل میں آئی.جماعت مہدویہ کے سینئر ممبر عبدالغنی کرپوڑے ، پروفیسر مقبول بروٹے ، پروفیسر عبدالوہاب ملیبھاری ، شاعر جیلانی ملا راز وغیرہ موجودد تھے. اس وقت پروفیسر مقبول بروٹے نے کہا کہ طلباء کو اپنی تعلیم پر توجہ دے کر انہیں جو زیادہ سے زیادہ مواقع ملتے ہیں ان سے فائدہ اٹھانا چاہئے. جلسے کے انعقاد کا مقصد بتاتے ہوئے آرگنائزر اور سماجی کارکن خوندمیر ملا نے کہا کہ معاشرے میں کامیابی حاصل کرنے والے طلبا کو مستقبل کی تعلیمی رہنمائی اور حوصلہ افزائی کے لئے یہ جلسہ ارباب جماعت کے تعاون سے ترتیب دیا گیا. اس وقت پروفیسر عبدالوہاب ملے بھاری نے اپنےخیالات کا اظہار کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ آپ کی کامیابی معاشرے کی کامیابی ہے ، آپ کا مستقبل آپ کے ہاتھ میں ہے. جلسہ تہنیت کے صدر ایڈوکیٹ این جی لوہارے نے اپنے تجربات کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ غربت تعلیم میں رکاوٹ ضرور ہے لیکن اگر مطالعے میں ثابت قدمی رہے تو ہم ہر رکاوٹ کو عبور کرکے مطلوبہ مقصد حاصل کرسکتے ہیں۔جلسے کی کاروائی محمد عارف منیاری نے منفر انداز میں چلائی اور محمد مسلم کبیر نے شکریہ ادا کیا.
اس جلسے میں کوویڈ 19 کی وباء کے مدنظر نوجوان ، طلباء اور خواتین معاشرتی فاصلے، ماسک اور صاف ستھرائی کےاہتمام کرنے والے قوانین پر عمل پیرا تھے۔
Md.Muslim Kabir,
Latur Distt. Reporter
09175978903/8208435414

Discover more from ورق تازہ

Subscribe now to keep reading and get access to the full archive.

Continue reading