ناندیڑ: 14مارچ (ورق تازہ نیوز)سارے ملک بھر میں دہلی کے شاہین باغ کی طرز پر سی اے اے ‘این آر سی اور این پی آر کی مخالفت میں پُرامن طریقے سے احتجاجی مظاہرے و دھرنے جاری ہے ۔ناندیڑمیںبھی ناندیڑ کی آواز شاہین باغ احتجاجی مظاہرے تقریبا دو ماہ سے پُرامن طریقہ سے جاری ہے۔ کُل جماعتی تحریک ناندیڑ کے زیراہتمام یہ دھرنا آندولن کیاجارہا ہے اور مختلف پروگرام بھی منعقد کئے جارہے ہیں ۔آج ناندیڑمیں کل جماعتی تحریک کی جانب سے مراٹھواڑہ کے تمام اضلاع میں جاری شاہین باغ دھرنے کے ذمہ داران کی مراٹھواڑہ کانفرنس پاکیزہ فنکشن ہال ناندیڑ میں دوپہر ایک تا سہ پہرپانچ بجے تک منعقد ہوئی جس میں بہ اتفاق آراءطئے کیاگیا کہ مراٹھواڑہ سطح پر کُل جماعتی تحریک کاقیام عمل میں لایاگیا تاکہ اسی تحریک کے بینرتلے آئندہ کا لائحہ عمل طئے کرکے دیگر پروگراموںکا انعقاد کیاجائے ۔
جس کے صدر کی حیثیت سے ناندیڑ کُل جماعتی تحریک کے صدر جناب حضرت مولانا مفتی محمدایوب قاسمی صاحب کا بہ اتفاق آراءانتخاب عمل میں آیا ۔ اس طرح کی معلوما ت آ ج شام چھ بجے پاکیزہ فنکشن ہال میں کُل جماعتی مراٹھواڑہ تنظیم کی جانب سے منعقدہ پریس کانفرنس میں دی گئی ۔مفتی ایوب قاسمی صاحب نے مراٹھواڑہ کے تمام اضلاع کی کمیٹیوں کو متحد کرکے مراٹھواڑہ سطح کی کُل جماعتی تحریک کے قیام کے بارے میں تفصیلات بتائیں اور واضح الفاظ میں کہا کہ مسلمانوں کو این پی آر ‘این آر سی اورسی اے اے سے ڈرنے کی کوئی ضرورت نہیں ہے ۔ ریاست مہاراشٹرمیں این پی آر کا بائیکاٹ کرنے کی اپیل کی۔
اگر کوئی سرکاری اہلکار این پی آر کی معلومات کیلئے کسی شہری کے گھر آتا ہے تواسے کسی بھی طرح کی کوئی معلومات نہ دیں اور نہ کوئی دستاویزات بتائیں ۔مفتی ایوب قاسمی نے قومی چینل انڈیا ٹی وی کی جانب سے ناندیڑ کے شاہین باغ کو بدنام کرنے کی مذموم کوشش کے بارے میں بتایا کہ اس تعلق سے انڈیا ٹی وی کو قانونی نوٹس روانہ کی گئی ہے ۔اجلاس میں ناندیڑ کے علاوہ اورنگ آباد ، پربھنی ،ہنگولی ،جالنہ ،لاتور ،عثمان آباد کے نمائندے شریک ہوئے ۔اس سے قبل کل جماعتی تحریک ناندیڑ کے ذمہ داران نے مراٹھواڑہ سطح پر کام کو پھیلانے کے لئے تمام اضلاع کے دورے کئے ۔وہاں جاکر شہریت ترمیمی قانون کے خلاف جو احتجاجی تحریک چل رہی ہے اس کے ذمہ داران سے ملاقاتیں کی اورا نہیں اس بات پر آمادہ کیا کہ وہ مقامی سطح پر چل رہے کا م کو علاقائی سطح پر منظم کرے تاکہ حکومت پر موثر انداز میں دباو¿ ڈالا جاسکے ۔ناندیڑ میں منعقدہ اجلاس کی کارروائی مولانا سرور قاسمی نے چلائی ۔ابتداءمیں کل جماعتی تحریک ناندیڑ کے رکن مولانا مفتی شاکر قاسمی نے مراٹھواڑہ کی سطح پر منعقد ہ اجلاس کے انعقاد کی غرض و غایت بیان کرتے ہوئے کہا کہ شہریت ترمیمی قانون ،این آر سی اور این پی آر کا مسئلہ ایک سنگین مسئلہ ہے اور اس مسئلہ کو حل کرنے کےلئے جس طرح تمام اضلاع میں اپنے اپنے طورپر احتجاج ہورہاہے اس کو وسیع کرنے اور اس کے لئے مراٹھواڑہ کی سطح پر ایک مستحکم پلیٹ فارم بنانے کی ضرورت ہے ۔لہذا اسی ضرورت کی تکمیل کے لئے آج کا یہ اجلاس طلب کیا گیا ہے ۔اس کے بعد مراٹھواڑہ کے مختلف اضلاع سے آئے ہوئے ذمہ داران کو اپنے اپنے مقامات پر جاری احتجاجی تحریک کے بارے میں معلومات دینے اور کارگذار سنانے کا موقع دیا گیا ۔
اس میں پربھنی سے مرزا کلیم بیگ ، ،لاتورسے مولانا اویس صاحب ،جالنہ سے مولانا نصر اللہ ،اورنگ آبادسے واجد علی خان ،عثمان آباد ،ہنگولی سے مولانا اعجاز بیتی اور بیڑ سے نمائندگی کرتے ہوئے سید معین نے پچھلے تین ماہ کے دوران کئے گئے احتجاجی مظاہروں کی تفصیلات بتائی ۔ذمہ دارافراد کی گفتگو سے بات سامنے آئی کہ تمام مقامات پر دہلی کے شاہین باغ کی طرز پر شاہین باغ بنے ہوئے ہیں اور مرد وخواتین شہریت ترمیمی قانون کےخلاف جم کر احتجاج کررہے ہیں اور جب تک یہ قانون حکومت واپس نہیں لے لیتی اس وقت تک یہ احتجاج کا سلسلہ جاری رکھنے کا اعلان کیا گیا ۔اجلاس میں ناندیڑ کی کارکردگی کے بارے میں کل جماعتی تحریک کے صدر مفتی ایوب قاسمی نے معلومات دیتے ہوئے کہا کہ سی اے اے کے خلاف ناندیڑ میں ابتداءسے منظم انداز میں احتجاج کیا جارہاہے اس کےلئے تمام سیاسی ،سماجی ،ملی اور مذہبی جماعتوں کے نمائندوں کو ساتھ لیکر کل جماعتی تحریک بنائی گئی اور اس تحریک کے ذریعہ احتجاجی دھرنے ،احتجاجی ریلیوں کا انعقاد کیا گیا اور دہلی کے اشاہین باغ کی طر ز پر بے مدت احتجاجی دھرنا دیا جارہاہے جس کی شروعات ۳۱ جنوری سے ہوئی اور اب تک جاری ہے ۔مولانا عظیم رضوی نے کہا کہ مراٹھواڑہ کی سطح پر ایک ساتھ سرگرمیاں انجام دی جاتی ہے تو حکومت پر زبردست دباو¿ بنایا جاسکتا ہے ۔جیسے راستہ روکوں ،جیل بھرو،ریل روکو تحریک وغیرہ موثر انداز میں کی جاسکتی ہے ۔اسی طرح مولانا آصف ندوی نے اجلاس کے دوران مختلف قرارداداتیں پیش کی جنہیں اجلاس میں شریک شرکاءنے بیک آواز تائید کرتے ہوئے انہیں منظوری دی ۔اس کے تحت دہلی میں چند روز قبل ہوئے فرقہ وارانہ فسادات کی پرزور انداز میں مذمت کی گئی اور ملزمین کےخلاف سخت سے سخت کارروائی کرنے کا مطالبہ کیا گیا ۔این پی آر کا مکمل طورپر بائیکاٹ کرنے کا بھی اعلان کیا گیا ۔اجلاس کے دوران مراٹھواڑہ کی سطح پر کل جماعتی تحریک کے قیام کو منظوری دی گئی اور اس کی صدارت کے لئے کل جماعتی تحریک ناندیڑ کے صدر مفتی ایوب قاسمی کو صدر منتخب کیا گیا ۔
اس کمیٹی کے ذیلی عہدیداران کا جلد ہی اعلان کرنے کی بھی بات کی گئی ۔اجلاس کے اختتام پر پریس کانفرنس کا بھی اہتمام کیا گیا مختلف اضلاع سے آئے ہوئے نمائندوں کی موجودگی میں میڈیا نمائندوں کو معلومات دی گئی ۔مراٹھواڑہ کانفرنس کو کامیاب بنانے کےلئے کل جماعتی تحریک کے سینئر رکن عبدالستار ،سید معین ،عقیل قندھاری ،ریاض الحسن عامر ،خادمین امت کے محمد عابد ،ودیگر تمام افراد نے اہم رول ادا کیا ۔