مسلمانوں کو بلاتفریق ہندو پڑوسیوں کی مدد کرنی ہوگی

نئی دہلی : مسلمانوں اور ہندو تنظیموں سے مصیبت اور قدرتی آفات یا فسادات کے دوران مسلمانوں کے ساتھ ہندوؤں کی یکساں بازآبادکاری کی ضرورت ہے ۔ دونوں فرقوں کے درمیان پیدا ہونے والی منافرت کو ختم کرنے کیلئے ضروری ہے کہ مسلمان بھی ہندوؤں کی مدد کو آگے آئیں ۔ مہاراشٹرا کے سابق آئی جی عبدالرحمن نے دونوں فرقوں کے بارے میں کہا کہ جب کبھی جہاں کہیں فسادات ہوتے ہیں یا قدرتی آفات یا مصیبت آتی ہے تو مسلم تنظیمیں بازآبادکاری کے کام میں حصہ لیتی ہیں اور بلاتفریق مذہب کام کرتی ہیں ۔ اس میں شدت کے ساتھ کام کرنے کی ضرورت ہے ۔ اگر کسی مسلمان کی بازآبادکاری کی جارہی ہے تو پڑوسی ہندو اگر متاثر ہوا ہے تو اُس کی بھی بازآبادکاری کریں، اس سے معاشرہ میں پھیلے نفرت کے زہر میں کمی آئے گی ۔

اپنی رائے یہاں لکھیں

Discover more from ورق تازہ

Subscribe now to keep reading and get access to the full archive.

Continue reading