لاک ڈاون کاخوف‘ ناندیڑ سے بیرون ریاست کے مزدور گاؤں کی سمت جانے لگے

ناندیڑ: 28 مارچ (ورق تازہ نیوز) کورونا کی وباءدوبارہ تیزی سے پھیل رہی ہے اسلئے ضلع انتظامیہ نے 25 مارچ تا4 اپریل تک لاک ڈاون نافذ کردیا گیا ہے۔ سال گزشتہ سارے ملک میں لاک ڈاون نافذ ہونے کی وجہ سے بیرون ریاست کے مزدو جو ذرائع ملے اس کے ذریعہ اپنے گھروں کی سمت جارہے ہیں ۔ناندیڑضلع میں شمالی ہند کے بہار ‘یو پی‘ راجستھان کے مزدور مختلف کام کرتے ہیں ۔

جبکہ پھیل پوری کاکاروباربھی راجستھان کے لوگ بڑے پیمانے پر کرتے ہیں ۔گھروں میں فرش اور پی او پی کاکام کرنے والے مزدور بھی راجستھان سے تعلق رکھتے ہیں ۔ ناندیڑضلع میں گیارہ دنوں کیلئے لاک ڈاون نافذ کیاگیا جس میں مزید توسیع کا امکان ہے۔

ضلع میں لاک ڈاون نافذ ہونے کے بعد مختلف علاقوں کے مزدور ناندیڑ سمیت پورنا ‘ پربھنی مدکھیڑ ‘اونگ آباد وغیرہ ریلوے اسٹیشنوں پر اترپردیش ‘بہار ‘ راجستھان ریاستوں میں اپنے وطن واپسی کیلئے پہنچ رہے ہیں ۔فی الحال مرکزی حکومت نے ٹرین سروس جاری رکھی ہے اسلئے مزدور ٹرینوں سے اپنے گاوں جارہے ہیں ۔