مزدوروں کوایک کروڑ روپے مالیتی ہیرے دستیاب

پنا: مدھیہ پردیش کے بندیل کھنڈعلاقہ میں پنا کی اتھل کانوں سے عوام نے گذشتہ دودن میں تقریباً15 ہیرے برآمد کئے ہیں۔ ان ہیروں کامجموعی وزن35.86 کیارٹ ہے جن سے سرکاری نیلامی کے دوران تقریباً ایک کروڑ روپے حاصل ہوں گے۔

ایک مزدورپرکاش مجمدارکو چہارشنبہ کے روزجڑوا پورکانوں میں 3.64کیارٹ کا ہیرادستیاب ہواتھا۔ محکمہ کانکنی کے انسپکٹرانوپم سنگھ نے یہ بات بتائی۔ اسی طرح کلوسونکر نے 6.81 کیارٹ، راجیش جین نے 2.28کیارٹ، راہول اگروال نے 2.32کیارٹ اورراجہ بائی رائے پوار ن 1.77 کیررٹ کے ہیرے برآمد کئے تھے۔ڈکمان اہیروار سب سے زیادہ خوش نصیب ثابت ہوا

اسے تقریباً6ہیرے دستیاب ہوئے جن کاوزن لگ بھگ2.46کیارٹ ہے۔ اشوک کھارے کو6.37کیارٹ، جگن جاڑیاکو 2.46کیارٹ کے ہیرے دستیاب ہوئے۔قیمتی پتھروں کو ڈائمنڈآفس میں جمع کرادیاگیا ہے اور18۔اکتوبرکے بعد ان کے نیلامی ہوگی۔ خام ہیرے نیلام کئے جائیں گے اورسرکاری رائیلٹی اورمحاصل منہاکرنے کے بعد رقم لوگوں کواداکردی جائے گی۔