اناللہ واناالیہ راجعون
_فرصت میں محفل سجاتا تھا وہ
اپنی باتوں سے سب کو ہنساتا تھا وہ_
آج بتاریخ 28 اپریل 2025 مطابق 29 شوال المکرم 1446ھ بروز پیر نماز مغرب سے کچھ قبل یہ اطلاع موصول ہوئی،
اور یہ خبر غم سن کر بڑا افسوس ہوا قلب غمگین اور کرب کی حالت میں مضطرب وپریشان ہے جیسے ہی کان میں یہ آواز آئی کے خاندان کا ایک اہم اور بنیادی ستون خاندان عبدالسمیع ندوی

کا چمکتا دمکتا ستارہ ہم سب کے محبوب نظر منظور نظر چہیتے ماموں اور ہم سب کے بابا جان مولانا عبدالجلیل صاحب ندوی رحمہ اللہ اب ہم لوگوں کے درمیان نہیں رہےایک سیاہ نما آندھی نے اس شخص کو اس جہاں سے اس لا فانی جہاں میں منتقل کردیا وقت آگیا کہ اب یہ تلخ حقائق والی بات کو قلب قبول کرے اور صبر وتحمل کے آنچل میں اپنے آپ کو سبکدوش کردیں اور حقیقت کو تسلیم کرلیں اس کے سوا کوئی چارہ کار نہیں ،بس ورد زباں ہے کہ اے اللہ عبد الجلیل ماموں کی کامل مغفرت فرمائیں درجات بلند فرمائیں اور ہم اہل قرابت کو صبر وتحمل اور استقامت نصیب فرمائے آمین ثم آمین
بچھڑا کچھ اس ادا سے کہ رت ہی بدل گئی
اک شخص سارے شہر کو ویران کر گیا
از ۔سید عطاء الرحمٰن فوزان عریضی دیگلور