ممبئی:5/ جولائی ۔(/ ورقِ تازہ نیوز)ریاست میں جون کے مہینے میں وقفہ لینے والی بارش جولائی کے مہینے میں سرگرم ہوگئی ہے۔ پونے آبزرویٹری نے پیش قیاسی کی ہے کہ ریاست میں اگلے دو دنوں تک شدید بارش ہو گی۔
ودربھ، مدھیہ مہاراشٹر، خاندیش , مراٹھواڑہ اور کونکن میں اگلے دو دنوں تک زیادہ سے زیادہ بارش ہونے کی توقع ہے۔
ریاست کے کچھ حصوں میں اورنج الرٹ اور کچھ جگہوں پر یلو الرٹ دیا گیا ہے۔ مغربی مہاراشٹرا اور مراٹھواڑہ میں بھی موسلادھار بارش کی پیش گوئی کی گئی ہے۔
پونے، مغربی مہاراشٹر کے ستارہ۔اورنگ آباد ، جالنا پربھنی اور ناندیڑ میں بھی موسلادھار بارش کی پیش گوئی کی گئی ہے۔