مدھیہ پردیش : دو لڑکوں کے ساتھ مار پیٹ اور غیر انسانی سلوک ُویڈیودیکھیں

بھوپال :پولیس ذرائع کے مطابق یہ واقعہ چوتھرم سبزی منڈی علاقہ میں صبح کے وقت پیش آیا۔ دراصل سبزی کے کاروبار کے سلسلے میں وہاں آنے والے ایک دو لوگوں کے موبائل فون اور رقم کی چوری کی بات چل رہی تھی۔ اس دوران ایک نابالغ لڑکے کو مبینہ طور پر کچھ لوگوں نے چوری کرتے ہوئے پکڑ لیا۔ اس کے بعد اس کے ساتھی کو بھی بلایا گیا۔

ذرائع نے ابتدائی تحقیقات کے حوالے سے بتایا کہ اس کے بعد وہاں موجود لوگوں نے دونوں ملزمان پر حملہ کیا اور ان کی جسم کو رسیوں سے باندھ کر لوڈنگ آٹو میں گھسیٹا گیا۔ بعد ازاں دونوں لڑکوں کو پولیس کے حوالے کر دیا گیا۔ذرائع نے بتایا کہ واقعہ کا ویڈیو وائرل ہونے کے بعد راجندر نگر علاقہ کی پولیس نے جانچ شروع کردی ہے۔

حملہ کا نشانہ بننے والے دونوں لڑکوں سے پوچھ گچھ کی جا رہی ہے۔ ساتھ ہی ویڈیو کی بنیاد پر حملہ کرنے والوں کا بھی سراغ لگایا جا رہا ہے۔ پولیس معاملے کی تحقیقات کے بعد قانونی کارروائی کرے گی۔اس دوران ریاستی کانگریس کے میڈیا ڈپارٹمنٹ کے صدر کے کے مشرا نے ایک ٹویٹ کے ذریعے اس واقعہ کا ویڈیو شیئر کرتے ہوئے لکھا کہ اندور میں چوری کے شبہ میں متوازی انصاف کا نظام دیکھا گیا۔ نوجوان کو طالبانی انداز میں زدوکوب کیا گیا۔ اسے بھی فور وہیلر سے باندھ کر گھسیٹا گیا۔ انہوں نے ریاستی حکومت سے ’’کچھ‘‘ کرنے کا مطالبہ کیا ہے۔

https://twitter.com/humsamvet/status/1586322358893416450?ref_src=twsrc%5Etfw%7Ctwcamp%5Etweetembed%7Ctwterm%5E1586322358893416450%7Ctwgr%5E20ee984fe895b220e80ba1866307776ebfd6d9b3%7Ctwcon%5Es1_c10&ref_url=https%3A%2F%2Furdu.munsifdaily.com%2Fsocial-media-news%2Fvideo-of-beating-and-inhumane-treatment-of-two-boys-goes-viral%2F

Discover more from ورق تازہ

Subscribe now to keep reading and get access to the full archive.

Continue reading