محمد سراج اور بمراہ کیلئے بی سی سی آئی کی خاص حکمت عملی

ممبئی: ٹیم انڈیا انگلینڈ کے خلاف 25 جنوری سے شروع ہونے والی ٹسٹ سیریز میں بدلی ہوئی حکمت عملی کے ساتھ نظر آنے والی ہے۔ اس حکمت عملی کے تحت جسپریت بمراہ اور محمد سراج ہر میچ میں پلیئنگ 11 کا حصہ نہیں ہوں گے۔ دراصل کام کے بوجھ کو سنبھالنے کیلئے ٹیم انڈیا تیز گیند بازوں کے روٹیشن پر کام کرے گی۔

اس پلان کے تحت سیریز کے دوران فاسٹ بولرز کو آرام دینے کا فیصلہ کیاگیا ہے۔ جسپریت بمراہ اور محمد سراج کے علاوہ مکیش کمار اور اویش خان کو بھی انگلینڈ کے خلاف ٹسٹ سیریز کیلئے ٹیم میں جگہ ملی ہے۔ رپورٹ کے مطابق کوئی بھی فاسٹ بولر تمام 5 میچوں میں پلیئنگ 11 کا حصہ نہیں بنے گا۔

تاہم محمد سمیع کے کھیلنے پر اب بھی سوالات باقی ہیں۔ چوٹ کی وجہ سے محمد سمیع پہلے دو ٹسٹ میں ٹیم انڈیا کا حصہ نہیں ہیں۔ تاہم محمد سمیع نے دعویٰ کیاہے کہ وہ انگلینڈ کے خلاف ٹسٹ سیریز کا حصہ ضرور بنیں گے۔ محمد سمیع کی فٹنس میں مسلسل بہتری آرہی ہے۔

Discover more from ورق تازہ

Subscribe now to keep reading and get access to the full archive.

Continue reading