حماس سویڈن میں ہمارے سفارت خانے پر حملہ کرنے کا منصوبہ بنا رہا ہے: اسرائیل

اسرائیل نے مغربی ملکوں میں حماس کے خلاف مہم کی تیزی کے پیش نظر الزام لگایا ہے کہ حماس سویڈن میں اسرائیلی سفارت خانے پر حملہ کرنے کی منصوبہ بندی کر رہا ہے۔ اسرائیل کا دعوی ہے کہ حماس کی یہ منصوبہ بندی ان مغربی ممالک اپنی موجودگی بڑھانے کے لئے ہے، جن میں پچھلے ہفتے ہی مشتبہ افراد کی گرفتاریوں کا اعلان کیا گیا ہے۔

اس سلسلے میں ڈنمارک،جرمنی اور سویڈن کے حکام کی طرف سے گرفتاریوں کے اعلان کے بعد اسرائیلی خفیہ ادارے موساد نے اپنے ایک بیان میں حماس کے مبینہ نیٹ ورک میں شامل ایک حماس کا نام بھی لیا ہے۔ تاہم اس چیز کا ذکر نہیں کیا ہے کہ حماس کے اس ممبر کو پہلے سے کہاں زیر حراست رکھا گیا تھا۔

اسرائیل کے اس نئے الزام کے بارے میں حماس کی طرف سے فوری طور پر کوئی رد عمل ظاہر نہیں کیا گیا ہے۔ادھر سویڈن کی وزارت خارجہ نے بھی سٹاک ہوم میں اسرائیلی سفارت خانے کی کسی مخصوص حفاظتی انثظام کے بارے میں تبصرے سے انکار کر دیا ہے۔ صرف یہ کہا ہے کہ سویڈن ویانا کنونشن کے تحت تمام سفارتی مشنوں کی حفاظت کے لئے اپنی ذمہ داریوں کو ادا کرتا رہے گا۔

واضح رہے موساد نے اپنے بیان میں کہا تھا کہ اسے مختلف ذرائع سے یہ اطلاعات ملی ہیں کہ حماس کی لبنان میں موجود قیادت نے سویڈن میں اسرائیلی سفارت خانے پر حملے کا اپنے ممبران کو حکم دیا ہے۔

Discover more from ورق تازہ

Subscribe now to keep reading and get access to the full archive.

Continue reading