بلولی:یوم صحافت کے موقع پر نمائندہ بلولی ابرار بیگ کو تہنیت

بلولی۔6جنوری۔( ابرار بیگ) صافت کے بانی بال شاستری جامبیکر ہر سال 6 جنوری کو یاد کیا جاتا۔ جنہوں نے صحافت کے میدان میں اپنے قلم کے ذریعہ بہت سے سنجیدہ مسائل کے خلاف آواز بلند کی تھی میدان صحافت میں انقلاب برپا کیاتھا۔ اس عظیم صحافی کے یوم پیدائش کے موقع پر بلو لی پولیس اسٹیشن کی جانب سے صحافی حضرات کیلئے ایک تقریب کا انعقاد عمل میں آیا۔ جس کی صدارت سینر صحافی چندنکر نے کی۔ جبکہ مہمان خصوصی کی حیثیت سے گویند منڈکر، کونسلر پرکاش پواڑے ، رتناکر جادھو ، موجود تھے۔ اس تقریب سے ابتدائی خطاب کرتے ہوے سرکل انسپکٹر بگھوان دھبڑگے نے بال شاستری جامبیکر کی دیرینہ خدمات پر روشنی ڈالی اور کہا کہ صحافت کے میدان میں کام کرتے ہوے دیگر میدانوں میں اپنی شناخت پیدا کرنا صحافی حظرات کیلے بہت مشکل کام ہوتا ہے جسے پورا کرنے کیلے آے دن صحافی ان مسائل سے گزرتے ہے۔ اس جلسہ سے ولی اولدین فاروقی، رتناکر، پرکاش پواڑے، منڈکر، نے بھی خطاب کیا۔ بعد ازاں روز نامہ "ورق تازہ” کے نمائندہ ابرار بیگ کو سب انسپکٹر سومناتھ شندے کے ہاتھوں پین و گلاب کا پھول دیکر تہنیت پیش کی گئی۔ اسکے علاوہ اجلاس میں مراٹھی، ہندی اخبارات کے صحافیوں کو بھی تہنیت پیش کی گئی۔ اس اجلاس کی نظامت راجیندر کامبڑے نے کی اور سرکل انسپکٹر بگھوان دھبڑگے نے کی۔

بعد ازاں روز نامہ "ورق تازہ” کے نمائندہ ابرار بیگ کو سب انسپکٹر سومناتھ شندے کے ہاتھوں پین و گلاب کا پھول دیکر تہنیت پیش کی گئی۔ اسکے علاوہ اجلاس میں مراٹھی، ہندی اخبارات کے صحافیوں کو بھی تہنیت پیش کی گئی۔ اس اجلاس کی نظامت راجیندر کامبڑے نے کی اور سرکل انسپکٹر بگھوان دھبڑگے نے کی۔

اپنی رائے یہاں لکھیں