مالیگاوں دھماکہ معاملہ: پروہت اور پرگیا سمیت سبھی 7 پر دہشت گردانہ سازش کا الزام

ممبٸ۔30۔اکتوبر۔مالیگاوں دھماکہ معاملہ میں لیفٹیننٹ کرنل پرساد پروہت اور سادھوی پرگیا سنگھ ٹھاکر سمیت 7 دیگر ملزمان پردہشت گردانہ سازش رچنے اور قتل کے الزامات طے کئے گئے ہیں۔ سبھی پر ابھنیو بھارت تنظیم کے ذریعہ ایک مقصد کے تحت دہشت گردی پھیلانے کی سازش رچنے اور 29 ستمبر کو واردات کو انجام دینے کے الزامات طے ہوئے ہیں۔اس سلسلے میں خصوصی این آئی اے کی عدالت نے کہا کہ حملہ میں 6 افراد ہلاک اور 101 افراد زخمی ہوئے تھے۔ یہ دہشت گردی ایکٹ کے تحت آتا ہے۔ اس معاملے کا ٹرائل 2 نومبر سے شروع ہوگا۔ تاہم، عدالت کے فیصلے کے بعد تمام ملزمین نے خود کو بے قصور بتایا.بتا دیں کہ اس میں کرنل پروہت اور سادھوی پرگیا کے علاوہ میجر رمیش اپادھیائے، سمیر کلکرنی، اجے راہرکر، سدھاکر دیویدی اور سدھاکر چترویدی شامل ہیں۔ ان سبھی پر یواے پی اے کی دفعہ 18 ( دہشت گردانہ واردات کو انجام دینا)، اور 16، ( دہشت گردانہ واردات انجام دینے کی سازش کرنا)، کے علاوہ دھماکہ خیز مواد سے متعلق قانون کی دفعہ 3, 4, 5 اور 6 کے تحت الزامات طے ہوئے ہیں۔

اپنی رائے یہاں لکھیں

Discover more from ورق تازہ

Subscribe now to keep reading and get access to the full archive.

Continue reading