مالیگاؤں کلب کے زیر اہتمام کارپوریشن اسکول کے طلباء میں سویئٹر کی تقسیم

مالیگاؤں(عامر ایوبی) مالیگاؤں کلب واٹس ایپ گروپ کسی تعارف کا محتاج نہیں ہے یہ شہر کے سنجیدہ اور پڑھے لکھے افراد پر مشتمل لوگوں کا گروپ ہے جو شہر میں فلاحی و رفاہی کام انجام دے رہا ہے اس گروپ کی سرپرستی ٹائمز آف انڈیا کے معاؤن ایڈیٹر متین حفیظ سر کررہے ہیں انکی ہی نگرانی میں واٹس ایپ گروپ بھی تشکیل دیا گیا ہے کلب نے ایک محلہ بھی گود لیا ہے اور اسے مثالی محلہ بنایا گیا ہے

اسی طریقہ سے ہر سال موسم سرما میں غریب اسکولی طلباء میں سوئیٹر کی تقسم عمل میں آتی ہے اس سال بھی اس کارخیر کا سلسلہ دراز رکھا گیا ہے اور آج کلب کے ممبران نے مالیگاؤں میونسپل کارپوریشن کے زیر اہتمام جاری ایک اسکول ازخود پہنچ کر بچوں میں گرمی سے بچاؤ کے لوازمات تقسیم کئے گئے گروپ سے موصول تفصیلات کے مطابق حسب روایت امسال بھی مالیگاؤں کلب کی جانب سے کارپوریشن کی اسکولوں کے بنیادی درجات میں زیر تعلیم مستحق بچوں میں سوئیٹر تقسیم کیا گیا ، مالیگاؤں کلب کی جانب سے گزشتہ چار سالوں سے کلب کے ممبران کے تعاون سے یہ اسکیم کامیابی سے جاری ہے ۔

سماجی خدمت مالیگاؤں کلب کی روایت رہی ہے اسی سلسلے کو دراز کرتے ہوئے آج شہر کے مضافاتی علاقے اخترآباد میں کارپوریشن کی پرائمری اسکول نمبر 13 ( نزدآدم مسجد) کے بچوں میں سوئیٹر تقسیم کیا گیا پہلی جماعت کے ٹوٹل 30 بچوں میں سوئیٹر تقسیم کیا گیا اسکول کی خستہ حالی دیکھ کر دل بھر آیا بچوں کو بیٹھنے کے لئے کوئی انتظام نہیں ہے جس کی وجہ سے بچے ٹھنڈے فرش پر بیٹھنے پر مجبور ہیں طہارت خانہ اور پینے کے پانی کا بھی انتظام نہیں ہے اسکول کی دیواروں اور چھت پر جگہ جگہ دراڑیں پڑ گئی ہیں جو مستقبل میں حادثے کا سبب بن سکتا ہے کلب کے ذمہ داروں نے ان تمام چیزوں کی طرف ٹیچروں کی توجہ مبذول کرائی جس پر ٹیچروں نے دھیان دینے کی یقین دہانی کرائی۔آج کے پروگرام میں کلب کے اراکین ناصر رائل، پپو صدیقی، مجاہدالاسلام، مسعود میڈیکل اور عبدالاحد وغیرہ حاضر رہے۔اس کار خیر میں حصہ لینے کے لئیے کلب کے ذمہ داران سے رجوع کیا جاسکتا ہے ۔

اپنی رائے یہاں لکھیں

Discover more from ورق تازہ

Subscribe now to keep reading and get access to the full archive.

Continue reading