31دسمبرکے بعدآپ کا ڈیبٹ کارڈ کوئی کام کا نہیں رہے گا‘جانئے وجہہ

ممبئی؛ اسٹیٹ بینک آف انڈیا( ایس بی آئی) اپنے گاہکوں کو بہتر خدمات فراہم کرنے کے لئے مسلسل قدم اٹھا رہا ہے۔ بینک نے اپنا پرانا اے ٹی ایم ( ڈیبٹ کارڈ) بند کرنے کا اعلان کیا ہے۔ یہ میجسٹریپ( میگنیٹک) ڈیبٹ کارڈ ہے۔ ان کے بدلے میں بینک نئے دور کے چپ والے ای ایم وی کارڈ دے رہا ہے۔ بینک نے اپنے سبھی صارفین کو 31 دسمبر تک کارڈ بدلنے کی ڈیڈلائن دی ہے۔ اگر آپ کے پاس بھی اپنے پرانے میجسٹریپ ( میگنیٹک) ڈیبٹ کارڈ ہیں تو آپ فورا بدل لیں کیونکہ پرانے کارڈ بند ہونے جا رہے ہیں۔ اس کے بدلے گاہکوں کو ای ایم وی چپ والا ڈیبٹ کارڈ لینا ہو گا۔ اس کی آخری تاریخ 31 دسمبر 2018 ہے۔ آپ کو بتا دیں کہ اگرآپ نے ایسا نہیں کیا تو آپ اپنے پرانے اے ٹی ایم سے کوئی بھی کام نہیں کر پائیں گے۔ کیونکہ بینکوں کی اے ٹی ایم مشینیں آپ کے کارڈ کو قبول نہیں کریں گی۔نئے کارڈ کے لئے آپ آن لائن درخواست دے سکتے ہیں۔ اس کے علاوہ، بینک کی شاخوں میں بھی جا کرآپ اپلائی کر سکتے ہیں۔آپ کو بتا دیں کہ بینک نے فروری 2017 سے پرانے کارڈ بند کر دئیے ہیں۔ 31 دسمبر 2018 سے انہیں پوری طرح سے بند کیا جا رہا ہے۔

اپنی رائے یہاں لکھیں

Discover more from ورق تازہ

Subscribe now to keep reading and get access to the full archive.

Continue reading