مالیگاؤں میں گیس سلینڈر بلاسٹ، ایم ایٹی گاڑی کے پرخچے اڑ گئے

مالیگاؤں(عامر ایوبی) مالیگاؤں میں گیس سلنڈر بلاسٹ کا ایک دلدوز سانحہ پیش آیا اس میں ایک پرانے ماڈل کی ایم ایٹی گاڑی کے پرخچے آڑ گئے تفصیلات کے مطابق ایک غبارہ فروش ( نام نہیں پتہ) حسب معمول آج بھی غبارہ فروخت کرنے کیلئے اپنے گھر سے نکلا اور اپنی گاڑی ایم ایٹی پر آکسیجن کا سیلنڈر نصب کیا اور موسم پل کے راستے سے مالیگاؤں کے اطراف میں واقع کسی دیہات میں غبارہ فروخت کرنے کی غرض سے جانے لگا دوپہر دو بجے کے قریب اچانک اہل حدیث مسجد موسم پل کے پاس آکسیجن سلینڈر پھٹ پڑا جس سے گاڑی کے پرخچے اڑ گئے عینی شاہدین نے بتایا کہ دھماکہ اتنا زبردست تھا کہ دور دور تک اس کی آواز سنائی دی خوش قسمتی سے اس بلاسٹ میں کوئی جانی نقصان نہیں ہوا ورنہ موسم پل روڈ مالیگاؤں کی سب سے مصروف ترین روڈ ہے حادثے کی اطلاع ملتے ہی لوگ جوک در جوک یہاں کا رخ کرنے لگے جس سے ٹرایفک کا نظام درہم برہم ہو گیا تادم تحریر چھاونی پولس اور ٹریفک پولس چھان بین اور ٹریفک کے نظام کو معمول پر لانے کی کوشش میں لگی ہوئی ہے

اپنی رائے یہاں لکھیں

Discover more from ورق تازہ

Subscribe now to keep reading and get access to the full archive.

Continue reading