مالیگاؤں: جو قوم اپنا ماضی بهلا دے اس کا حال اور مستقبل بھی ختم ہو جاتا ہے:  مفتی اسماعیل

مجاہدین آزادی کی قربانیوں کو نسل نو تک پہنچانا اشد ضروری: ڈاکٹر منظور

سٹیزن کیمپس میں مسلم مجاہدین آزادی کی پینٹنگز کی نمائش

مالیگاؤں (عامر ایوبی/پریس ریلیز) مورخہ 9 فروری 2019، بروز سنچر، ایوبی ہال، سٹیزن کیمپس، اسلام نگر، مالیگاوں میں ہندوستان کی جنگ آزادی کے مسلم مجاہدین آزادی کی پینٹنگز کی دو روزہ نمائش کا پر وقار افتتاح سابق رکن اسمبلی و رکن شوری دیوبند مفتی محمد اسماعیل قاسمی نے کیا -موصوف نے اپنے خطاب میں کہا کہ جو قوم اپنا ماضی بهلا دے اس کا حال اور مستقبل بهی مٹا دیا جاتا ہے بعض عناصر ہماری تاریخ سے چهیڑ چهاڑ کرکے ہمارے شاندار ماضی سے کھلواڑ کے در پہ ہیں، ہم اس ملک میں کرایہ دار نہیں بلکہ حصہ دار ہیں اور اس طرح کی تقریبات کے ذریعے ہم آنیوالی نسلوں تک ہماری روشن تاریخ کو پہنچا سکتے ہیں موصوف نے مالیگاوں ایجوکیشن فورم کے صدر ڈاکٹر منظورایوبی اور اراکین کو اس اہم تقریب کے انعقاد پر مبارکباد پیش کی قبل اسکے بزرگ عالم دین مولانا عبدالحمید ازہری نے اپنے خطاب میں غلامی کی زنجیروں سے ہندوستان کو آزادی دلانے والے علماء، اسلاف، اکابرین اور مسلم مجاہدین آزادی کی قربانیوں کو یاد کرتے ہوئے اسے یاد رکھنے کی تلقین بهی کی، ڈاکٹر منظور حسن ایوبی نے کہا کہ ہماری قوم کے بچے، اپنے اسلاف کے کارہائے نمایاں سے ناواقف ہیں دور حاضر کے طلباء اور نسل نو تک یہ پیغام پہنچانا اشد ضروری ہیکہ جنگ آزادی کا بگل ہمارے اکابرین و اسلاف نے ہی بجایا تھا اور بے شمار قربانیوں کے بعد یہ گلشن آباد ہوا ہے موجودہ دور میں ایک منظم سازش کے تحت ہمیں احساس کمتری کا شکار کیا جارہا ہے نام بدلے جارہے ہیں لیکن ہمیں مایوس ہونے کی ضرورت نہیں کیونکہ کہ ہمارے ساتھ ہمارا شاندار ماضی ہے قبل اسکے تین صاحبانِ اعزاز(رشید آرٹسٹ "وادی رنگ و نور کا راہی”، فیروز بادشاہ سر "تعلیمی محاذ کا مجاہد”، ڈاکٹر منظورایوبی "علم و فن کا مجاہد”) کی خدمت میں میمنٹو، سپاس نامہ، شال وگل پیش کر استقبال کیا گیا تقریب کا آغاز شاہدایوبی کی قرآت سے ہوا مہمانان کا تعرف و گل پیشی کی رسم رضوان ربانی نے ادا کی اغراض و مقاصد مختار یوسف سر نے بیان کئے صاحب اعزاز رشید آرٹسٹ کے تعلق سے اظہار خیال سعید پرویز نے جبکہ سپاس نامہ کی خواندگی اعجاز صدیقی سر نے کی، فیروز بادشاہ سر کے تعلق سے ظہیر قدسی نے اظہار کیا جبکہ سپاس نامہ کی خواندگی رضوان ربانی نے کی، ڈاکٹر منظور ایوبی کے تعلق سے ڈاکٹر الیاس صدیقی نے اظہار خیال کیا جبکہ سپاس نامہ کی خواندگی رضوان ربانی نے کی رشید آرٹسٹ و فیروز بادشاہ سر نے تاثرات پیش کئے جبکہ رشید آرٹسٹ نے ڈاکٹر منظور و بادشاہ سر کی پینٹنگ پیش کی نمائش کے افتتاح کے بعد صدرِ تقریب مولانا عبدالاحد ازہری نے دعا فرمائی اسٹیج پر حافظ بدرالدجی، فضل القدیر (یونیورس سائزنگ)، منشی محمد سلیم، ڈاکٹر اقبال برکی، ڈاکٹر اشفاق انجم، حاجی نہال، ڈاکٹر آصف سلیم، ایوبی جمیل حسن، ایوبی مرتضیٰ حسن وغیرہ موجود تهے سعید پرویز، فاروقی عبدالرزاق اور احمد عثمانی کی جانب سے صاحبانِ اعزاز کا شال و گل سے استقبال کیا گیا – نظامت ظہیرابن قدسی جبکہ رسم شکریہ رضوان ربانی نے ادا کیا فورم کے عارف حسین، عبدالعظیم فلاحی، زاہد یوسفی،اسماعیل وفا، بشری میڈم، ہیڈ مسٹریس ایوبی پروین میڈم، پرنسپل برکتی فرحت میڈم، پرنسپل ڈاکٹر شاہد لطیف و طلباء و طالبات وغیرہم موجود تهے –

اپنی رائے یہاں لکھیں

Discover more from ورق تازہ

Subscribe now to keep reading and get access to the full archive.

Continue reading