لیو ان پارٹنر نے بزرگ کو ٹکڑوں میں کاٹ ڈالا، لاش کو گھر میں دفن کردیا

دہلی کے سوروپ نگر علاقہ میں ایک خاتون نے بزرگ لیو ان پارٹنر کا قتل کر اس کی لاش کو دو حصوں میں کاٹ کر گھر میں ہی دفن کر دیا۔ معاملہ فروری کا ہے۔ لیکن رواں ماہ بدھ کے روز مکان مالک کےآنے سے معاملہ کا انکشاف ہوا۔ مقتول کی شناخت راجیش کے طور پر ہوئی ہے۔ پولیس ملزم خاتون کو حراست میں لے کر پوچھ گچھ کر رہی ہے۔

اطلاعات کے مطابق 30 سالہ سنیتا اور 60 سالہ راجیش لیو ان رلیشن شپ میں گزشتہ آٹھ سال سے رہ رہے تھے۔ راجیش پہلے سنیتا کی ماں کے ساتھ لیو ان میں رہتا تھا۔ بعد میں اس کی ماں کو جھارکھنڈ بھیج کر سنیتا کے ساتھ رہنے لگا تھا۔ دونوں کے تعلقات سے آٹھ سال کا بیٹا بھی ہے۔ دونوں پاس کی ایک فیکٹری میں کام کرتے تھے.

بدھ کی شام کو بازار سیتارام میں رہنے والا مکان مالک اپنا کرایا لینے کےلئے اس مکان پر آیا تھا۔ اس نے راجیش کے بارے پوچھا تو پتہ چلا کہ وہ 14 فروری سے گھر سے غائب تھا۔ اسے کچھ شک ہوا۔ اس نے دیکھا کہ اس کے دیڑھ سو گز کے پلاٹ کے پیچھے خالی زمین کھدی ہوئی تھی۔

شک ہونے پر وہ اس جگہ کی کھدائی کرنے لگا۔ اس پر سنیتا نے پوری کہانی بیاں کر دی۔ اس کے بعد مکان مالک نے پولیس کو حادثہ کی اطلاع دی۔ پولیس نے موقع پر پہنچ کر زمین سے لاش کے ٹکڑوں کو نکالا.

اپنی رائے یہاں لکھیں

Discover more from ورق تازہ

Subscribe now to keep reading and get access to the full archive.

Continue reading