دلہا میں ہی ہوں اور مقابلہ مجھ سے ہی ہے – بیرسٹر اویسی

حیدرآباد ۔20 مارچ . حیدرآباد لوک سبھا حلقہ سے مجلس کے فلور لیڈر جناب اکبر الدین اویسی کی جانب سے بھی پرچہ نامزدگی داخل کرنے سے متعلق میڈیا بالخصوص سوشل میڈیا میں آج دن بھر جاری تبصروں کو فل اسٹاپ لگاتے ہوئے صدر مجلس ورکن پارلیمنٹ حیدرآباد بیرسٹر اسدالدین اویسی نے اس خصوص میں پارٹی کارکنوں اور محبان مجلس میں پائی جانے والی بے چینی کو دور کرتے ہوئے کہا کہ

” آج دن بھر میڈیا والے چلا رہے ہیں کہ اکبر صاحب بھی پرچہ نامزدگی داخل کئے ۔یہ ہمارا بیاک اپ پلان ہے ہم کوئی کام ادھورا نہیں چھوڑتے ۔یہ ایک طریقہ ہے اسے زیادہ لیک مت کرو کیونکہ دلہا میں ہی ہوں اور مقابلہ مجھ سے ہی ہے “

اپنی رائے یہاں لکھیں

Discover more from ورق تازہ

Subscribe now to keep reading and get access to the full archive.

Continue reading