لیجنڈری فٹبالر میراڈونا کا انتقال

بیونس آئرس 25 نومبر [یو این آئی] ارجنٹائن سے تعلق رکھنے والے فٹ بال کے لیجنڈ کھلاڑی ڈیاگو میراڈونا 60 برس کی عمر میں ہارٹ اٹیک کے باعث انتقال کر گئے۔ ڈیاگو ایمانڈو میراڈونا کے انتقال پر ارجنٹائن میں تین روزہ قومی سوگ کا اعلان کیا گیا ہے۔ سن 1986 میں انہوں نے ارجنٹائن کی ورلڈ کپ میں جیت میں اہم کردار ادا کیا تھا۔ ان کا شمار فٹ بال کے کھیل کے معروف ترین کھلاڑیوں میں ہوتا ہے۔

میرا ڈونا کا شمار دنیا کے بہترین فٹبالرز میں ہوتا تھا ،میرا ڈونا نےچارعالمی فٹبال کپ میں ارجنٹینا کی نمائندگی کی تھی ۔ غیر ملکی میڈیا رپورٹس کے مطابق لیجنڈری فٹبالر میرا ڈونا حرکت قلب بند ہونے کے باعث انتقل کر گئے ہیں جس کے باعث فٹبال کے مداحوں میں غم کے جذبات پائے جارہے ہیں ۔ اس حوالے سے سماجی رابطہ کے ویب سائٹ ٹوئٹر اور فیس بک پر ان کے مداحوں کی جانب سے دکھ اور ملال کا اظہار کیا جارہا ہے ۔

بین الاقوامی فٹبالر ہیری کین لکھتے ہیں کہ یہ خوش قسمی ہے کہ مجھے میراڈونا کے ملاقات کا موقع ملا اور وہ اپنی ملاقات کی تصویر بھی اپنے مداحوں کے ساتھ شیئر کرتے ہوئے دکھائی دیتے ہیں ۔

Discover more from ورق تازہ

Subscribe now to keep reading and get access to the full archive.

Continue reading