لکھنو میں اے ٹی ایس کمانڈو کی خودکشی

لکھنو میں اے ٹی ایس کمانڈو کی خودکشی

لکھنو۔ منگل کے روز اپنی ہی سرویس پستول سے خود کو گولی مارکر اے ٹی ایس کے ایک کمانڈو نے خودکشی کرلی ہے۔ برجیش کمار نامی40سالہ شخص نے اے ٹی ایس ہیڈکوارٹرس میں جہاں پر وہ مقیم تھا خود گولی مارلی‘ اور موقع پر ہی اس کی موت ہوگئی۔

رپورٹس کے مطابق یادو کو منگل کے روزچیف منسٹر یوگی ادتیہ ناتھ کے پروگرام کے لئے گورکھپور روانگی مقرر تھی۔ یادو کا تعلق بھی گورکھپور سے تھا۔

پولیس ذرائع کاکہنا ہے کہ خودکشی کے پس پردہ فیملی تنازعات ہیں۔ اے ٹی ایس میں یادو کے ساتھیوں نے کہاکہ یادو کا خود کو گولی مار کر خودکشی کرنے سے کچھ گھنٹوں قبل بیوی سے جھگڑا ہوا تھا۔

ایس ایس پی کلا نیدھی نائتھانی نے کہاکہ اس معاملے کی جانچ کی جارہی ہے۔

اسی طرح ایک واقعہ پچھلے سال مئی میں پیش آیاتھا جس میں ایڈیشنل سپریڈنٹ آف پولیس برائے ائے ٹی ایس راجیش سیانی نے اپنی ہی سرویس ریوالر سے خود کو گولی مار کر ہلاک کرلیاتھا

Read More – یہ ایک سینڈیکیڈیڈ فیڈ ہے ادارہ میں اس میں کوئی ترمیم نہیں کی ہے. بشکریہ سیاست ڈاٹ کام-

اپنی رائے یہاں لکھیں

Discover more from ورق تازہ

Subscribe now to keep reading and get access to the full archive.

Continue reading