لوہا۔قندہار حلقہ اسمبلی کوکانگریس اپنے کوٹہ میں لے گی:امرراجورکر

لوہا:28جنوری۔(ورق تازہ نیوز)لوہا۔ قندہار حلقہ اسمبلی انتخاب کانگریس پارٹی اپنے کوٹہ میں لینے کیلئے کوشش کررہی ہے کیونکہ یہاں پرراشٹر وادی کانگریس پارٹی کی طاقت نہیں رہی ہے ۔اس ضمن میں کانگریس پارٹی کے مہاراشٹر پردیش صدر سے نمائندگی کی جائے گی اور ریاست میں راشٹروادی کانگریس کو دوسرا کوئی حلقہ انتخاب چھوڑنے کا مطالبہ بھی کیا جائے گا۔ ان خیالات کا اظہار ایم ایل سی امر راجورکرنے لوہا میںپارٹی کے رابطے عامہ مہم کے موقع پر کیا۔ لوہا شہر میں کانگریس پارٹی کی رابطے عامہ مہم کو اور بوتھ کمیٹی کنونشن کا انعقاد عمل میں آیا تھا جس سے وہ صدارتی خطاب کر رہے تھے ۔مہمان خصوصی کی حیثیت سے سابق ایم ایل اے روہی داس چوہا‘ن کانگریس کے ضلع صدر گویندا راوناگولی کر‘ کارگزار ڈاکٹر شیام تیلنگ ‘نائب صدر کلیان را و¿ سوریہ ونشی ‘ترجمان سنتوش پنڈاگڑے کے علاوہ دیگر موجود تھے۔امر راجور کر نے مزید کہا کہ لوہا قندھار حلقہ اسمبلی میں اب راشٹروادی کانگریس کی طاقت نہیں رہی اس لئے یہ حلقہ کانگریس پارٹی اپنے پاس لینے کے لئے کوشش کر رہی ہے اس ضمن میں کانگریس کے ریاستی صدر اشوک راو چوہان سے مطالبہ کیا جا رہا ہے۔

اپنی رائے یہاں لکھیں

Discover more from ورق تازہ

Subscribe now to keep reading and get access to the full archive.

Continue reading