نئی دہلی ۔21۔جنوری ۔(ورق تازہ نیوز )۔مہاراشٹر میں لوک سبھا انتخابات کے ساتھ ہی اسمبلی کے انتخابات ہوسکتے ہیں۔وزیراعظم نریندرمودی نے اس تعلق سے وزیراعلٰی دیویندر پھڑنویس کو ہدایت دی ہے اس طرح کی اطلاع ہے۔مہاراشٹر کے علاوہ ہریانہ اور جھارکھنڈ میں بھی لوک سبھا کے ساتھ اسمبلی انتخابات ہونے کی توقع ہے۔ ان تینوں ریاستوں میں بی جے پی کا اقتدار ہے۔لوک سبھا انتخابات کے اثرات ان ریاستوں پر ہوسکتے ہیں اسکے مودی نے تینوں ریاستوں کے وزرائے اعلی کو لوک سبھا انتخابات کے ساتھ ہی اسمبلی کے انتخابات کیلئے تیار رہنے کی ہدایت دی ہے۔لیکن انھیں تک کوئی مصدقہ اعلان نہیں ہواہے۔