کروڑوں روپئے کا گھوٹالہ کرنے والے میہول چوکسی نے ہندوستانی شہریت چھوڑی

نئی دہلی ۔21۔جنوری ۔پنجاب نیشنل بینک میں ہوئے 12،700 کروڑ روپئے کے مبینہ لون دھوکہ دہی معاملہ کے ملزم ہیرا کاروباری میہول چوکسی کو ہندوستان واپس لانا اب مشکل ہو سکتا ہے۔ دراصل، میہول چوکسی نے ہندوستان کی شہریت چھوڑتے ہوئے اپنا ہندوستانی پاسپورٹ انٹیگوا ہائی کمیشن میں جمع کر دیا ہے۔پنجاب نیشنل بینک گھوٹالہ کے اہم ملزم میہول چوکسی نے پاسپورٹ نمبر زیڈ 3396732 كینسلڈ بکس کے ساتھ جمع کر دیا ہے۔ ہندوستانی شہریت چھوڑنے کے لئے میہول چوکسی کو 177 امریکی ڈالر کا ڈرافٹ جمع کرنا پڑا ہے۔
اس سلسلے میں خارجہ امور کے جوائنٹ سکریٹری امت نارنگ نے وزارت داخلہ کو جانکاری دے دی ہے۔ میہول چوکسی نے ہندوستانی شہریت چھوڑنے کے لئے جو فارم بھرا ہے اس میں اپنا نیا پتہ جولی ہاربر سینٹر مارکس اینٹیگوا لکھا ہے

اپنی رائے یہاں لکھیں

Discover more from ورق تازہ

Subscribe now to keep reading and get access to the full archive.

Continue reading