پرلی:یکم اکتوبر( ورقِ تازہ نیوز) خواتین کو بااختیار بنانے اور خود اعتمادی کے لیے عظیم مخلوط حکومت کی جانب سے شروع کی گئی وزیر اعلیٰ ماجھی لاڈکی بہن یوجنا کو بند نہیں کیا جائے گا۔ ریاست کے نائب وزیر اعلیٰ اجیت پوار نے پرلی (ضلع بیڑ) میں ہونے والی جن سمان یاترا کے اجلاس میں یہ بات کہی کہ یہ اگلے پانچ سال تک جاری رہے گی۔

ساتھ ہی نائب وزیر اعلیٰ پوار نے یہ بھی اعلان کیا کہ ماہ اکتوبر اور نومبر کے مہینے کی لاڈکی بہی یوجنا کے تین ہزار روپے 10 اکتوبر کو استفادہ کنندہ خواتین کے کھاتے میں تشکر کے اظہار کے طور پر جمع کرائے جائیں گے۔ اس موقع پراجیت پوار کی قیادت میں شروع ہونے والی این سی پی کی جن سنمان یاترا کا پارلی شہر میں پرتپاک استقبال کیا گیا۔
اس کے بعد اجیت دادا ویدیا ناتھ کالج کے سامنے صحن میں منعقد پیاری بہنوں اور شہریوں کی مکالمہ میٹنگ سے مخاطب تھے۔ اس موقع پر ریاستی وزیر زراعت دھننجے منڈے اور نیشنلسٹ کانگریس پارٹی کے اجیت دادا پوار گروپ کے ریاستی صدر ایم پی سنیل تٹکرے، ایم ایل اے وکرم کالے، امباجوگئی کے سابق صدربلدیہ راج کشور مودی، ایڈوکیٹ وشنوپنت سولنکے، نیشنلسٹ کانگریس پارٹی بیڑکے ضلع صدر راجیشور چوان، گووندراو دیشمکھ، بابائے سنگھ, لومٹے، فاروق، شیواجی سرسات، پرلی میونسپل کونسل کے سابق گروپ لیڈر والمک کراڑ، سابق میئر دیپک دیشمکھ، باجی راو¿ دھرمادھیکاری، راجا بھاوپال، لکشمن پال، ویجناتھ سولنکے، سوشانت پوار، سندھیا سونونے، سنگیتا تپساگر اور دیگر عہدیدار موجود تھے۔