قطر میں مزدور طبقہ کرونا کا شکار

دبئی ۔انسانی حقوق کی عالمی تنظیم ‘ایمنسٹی انٹرنیشنل’ نے انکشاف کیا ہے کہ خلیجی ریاست قطر میں مزدور طبقہ کرونا وائرس کا شکار ہونے لگا ہے۔ ایمنسٹی کی کی رپورٹ کے مطابق قطر میں کرونا کا شکار ہونے والے متعدد مزدوروں کو اسپتالوں میں منتقل کیا گیا ہے۔

عالمی ادارہ صحت کی جانب سے قطری حکومت سے کہا گیا ہے کہ وہ فٹبال ورلڈ کپ کے لیے جاری تعمیراتی منصوبوں پر کام کرنے والے مزدوروں اور دیگر کارکنوں کا تواتر کے ساتھ طبی معائنہ کرے تاکہ انہیں کرونا کے خطرے سے بچایا جا سکے تاہم قطری حکومت اس حوالے سے خاطرہ خواہ اقدامات اٹھانے میں ناکام رہی ہے۔

قابل ذکر ہے کہ انسانی حقوق کی تنظیموں نے قطر سے 2022 ورلڈ کپ کے منصوبوں میں کارکنوں کے لئے ہیلتھ انشورنس کروانے کو کہا تھا ، لیکن دوحا نے عالمی اداروں کی تجاویز مسترد کردیں۔العربیہ ڈاٹ نیٹ

Discover more from ورق تازہ

Subscribe now to keep reading and get access to the full archive.

Continue reading