قرآن پاک کو پانی میں پھینکنے کے الزام میں ایک شخص گرفتار

سری نگر: پولیس نے سری نگر میں قرآن شریف کی مبینہ طور پر بے حرمتی کرنے کے الزم میں ایک شخص کو گرفتار کیا ہے۔ پولیس کا کہنا ہے کہ گرفتار شدہ شخص ذہنی طور معذور لگ رہا ہے۔

سری نگر پولیس نے اپنے ٹوئٹر ہینڈل پر ایک ٹوئٹ میں کہا: ’سری نگر کے خان مسجد گوجوارہ میں بے حرمتی کا ایک واقعہ پیش آیا جس میں ایک شخص نے قرآن پاک کو پانی میں پھینک دیا‘۔

ٹوئٹ میں کہا گیا کہ ’ملزم ارشاد احمد میر ساکن ملورہ سری نگر کو شبانہ چھاپوں کے دوران گرفتار کیا گیا‘۔ پولیس کا ٹوئٹ میں کہنا ہے کہ گرفتار شدہ شخص ذہنی طور معذور لگ رہا اور اس ضمن میں پولیس اسٹیشن نوہٹہ میں ایک کیس بھی درج کیا گیا۔

Discover more from ورق تازہ

Subscribe now to keep reading and get access to the full archive.

Continue reading