نئی دہلی،28اکتوبر۔یہ جانکاری ان اسٹوڈنٹس کیلئے خوشخبری ہوسکتی ہے جو اقتصادی اعتبار سے کمزور ہیں اور آگے کی تعلیم جاری رکھنے کی سکت نہیں رکھتے ۔ہونہار مگر اقتصادی طور سے کمزور بارہویں کلاس کے اسٹوڈنٹس کو ملک کی مشہور ومعروف یونیورسٹی سے تعلیمی سال 20-2019میں گریجویشن ڈگری کورس کے لئے کالج بورڈ اسکالرشپ دے رہا ہے ۔ہندوستان کے 10 بہترین کالج اور یونیورسیٹیوں، مثلاً – احمد آباد یونیورسٹی،اشوکا یونیورسٹی، عظیم پریم جی یونیورسٹی، بینٹ یونیورسٹی، بی ایم ایل منجال یونیورسٹی، فلیم یونیورسٹی، مانو رچنا یونیورسٹی، منی پال یونیورسٹی، ایس آر ایم انسٹی ٹیوٹ آف سائنس اینڈ ٹیکنالوجی، ایس وی کے ایم ایس ،این ایم آئی ایم ایس میں گریجویشن کی ڈگری مکمل کرنے کے لئے آپ کو اسکالرشپ حاصل ہوگی۔ صرف ہندوستان میں رہنے والے اسٹوڈنٹس جو کسی بھی دوسرے ملک کے اصل شہری ہوں وہ بھی ‘کالج بورڈ انڈیا اسکالر شپ پروگرام’ میں حصہ لے سکتے ہیں۔ اس اسکالرشپ کوحاصل کرنے کے لئے آپ کو طے شدہ اور مقررہ معیار کو پورا کرنے کے علاوہ آپ کے کنبہ کی آمدنی4-0 لاکھ روپے سالانہ سے کم ہونی چاہئے ۔ اس اسکالر شپ پروگرام میں حصہ لینے کے لئے اسٹوڈنٹس کو دسمبر 2018، ایس اے ٹ¸ (ایس اے ٹی) ٹسٹ میں اچھی کارکردگی کا مظاہرہ کرنا ہوگا۔اس اسکالر شپ کے خواہشمند اور دلچسپی رکھنے والے اسٹوڈنٹس’کالج بورڈ انڈیا اسکالر شپ پروگرام- 2019′ کے لئے درخواست دیکر اوراپنی آگے کی تعلیم جاری رکھنے کے لئے مالی امداد حاصل کر سکتے ہیں۔ معیاراسکالر شپ اپی ٹیوڈ ٹسٹ (ایس اے ٹی)کی فیس میں رعایت کیلئے طالب علم کو تعلیمی سیشن19-2018 میں 12 ویں کی تعلیم ( ریگولر یا فاصلاتی ) حاصل کر رہا ہو اور کنبہ /خاندان کی سالانہ آمدنی 6 لاکھ روپے سے کم ہو، ایسے تمام اسٹوڈنٹس کو ایس اے ٹی ٹسٹ کی 7000روپے کی فیس ادا نہیں کرنا پڑے گی، یعنی وہ اس امتحان میں بغیر فیس کے آزادانہ طور پر حصہ لے سکتے ہیں۔ فل کالج ٹیوشن اسکالر شپ کیلئے تعلیمی سیشن 19-2018 میں 12 ویں کی تعلیم حاصل کر نے والے اور ہندوستان میں رہنے والے اسٹوڈنٹس جن کے کنبہ/خاندان کی سالانہ آمدنی 4 لاکھ روپے سے کم ہو اور ایس اے ٹی ٹسٹ میں 1600 میں سے کم از کم 1350 مارکس حاصل کریں گے ایسے اسٹوڈنٹس کالج بورڈ کی 10 پارٹنر یونیورسٹی سے گریجویشن کی ڈگری مکمل کرنے کے لئے اسکالر شپ حاصل کرنے کے اہل ہوں گے ۔