ناندیڑ:3اپریل(ورق تازہ نیوز) ریاست کے محکمہ صحت عامہ نے کرونا مریضوں کے علا ج کے لئے خصوصی 30 اسپتالوں کااعلان کیا ہے۔ان 30 اسپتالوں میںناندیڑکے دو اسپتال کوبھی شامل کیاگیا ہے ۔ ناندیڑ کے جنرل اسپتال میں50 پلنگوں او رمکھیڑ کے سرکاری دواخانہ میں 50پلنگوں کے اسپتال مختص کئے گئے ہیں ۔
اس طرح ضلع میں کُل 100 پلنگوں کوکوروناواےرس سے متاثر مریضوں کےلئے استعمال کیاجائے گا۔اوران کا علاج کیا جائے گا۔مہاراشٹرکے وزیرصحت راجیش ٹوپے نے اخبار نویسیوں کوبتایا کہ ان خصوصی 30 اسپتالوں میںصرف کرونا کے مریضوں کاعلاج کیاجائے گا۔اسپتالوں کے ادویات ‘ مشینوں اور دیگر سازوسامان کی فراہمی کا کام ہنگامی پیمانے پر جاری ہے ۔ اسپیشل ڈاکٹروں کاتقرربھی عمل میں آرہا ہے ۔ مراٹھواڑہ کے اورنگ آباد ‘ہنگولی ‘ ناندیڑ اورلاتور اضلاع میں فی اسپتال 100پلنگوں کے اسپتال قائم کئے گئے ہیں۔