امریکہ میں اسرائیلی یرغمالیوں کے لیے ہونے والی ریلی پر حملہ، چھ افراد زخمی

امریکہ کی ریاست کولوراڈو میں اسرائیلی یرغمالیوں کی رہائی کے لیے منعقدہ ریلی پر ایک شخص نے پیٹرول بم سے حملہ کر دیا۔حکام کا کہنا ہے کہ اس حملے کے نتیجے چھ افراد زخمی ہو گئے ہیں۔

پولیس کا کہنا ہے کہ اتوار کے روز کولوراڈو کے شہر ہولڈر میں ایک تنظیم کی جانب سے اسرائیلی یرغمالیوں کی رہائی کے لیے ایک واک منعقد کی گئی تھی جس کے دوران ایک شخص نے پیٹرول بموں سے حملہ کر دیا۔حملہ آور کی شناخت 45 سالہ محمد صابری سلیمان کے نام سے ہوئی ہے۔

امریکہ کے وفاقی تحقیقاتی ادارے ایف بی آئی کا کہنا ہے کہ وہ اس حملے کو دہشت گردی کی مشتبہ کارروائی کے طور پر دیکھ رہی ہے۔

ایف بی آئی کے سپیشل ایجنٹ مارک مائیکلک کے مطابق مشتبہ شخص کو حملے کے دوران ’فلسطین کو آزاد کرو‘ کے نعرے بلند کرتے سنا گیا۔بولڈر کے پولیس چیف سٹیفن ریڈ فرن کا کہنا ہے کہ حملہ آور نے پیٹرول بم اور دیگر آلات سے لوگوں پر حملہ کیا تھا۔

ان کا کہنا ہے کہ حملہ آور کو حراست میں لے لیا گیا جبکہ متاثرین کو طبی امداد کے لیے ہسپتال منتقل کر دیا گیا ہے۔ زخمی ہونے والوں کی عمریں 67 سے 88 سال ہیں۔پولیس کے مطابق اس حملہ آور بھی زخمی ہے جسے علاج کے لیے ہسپتال منتقل کیا گیا ہے۔

اپنی رائے یہاں لکھیں

Discover more from ورق تازہ

Subscribe now to keep reading and get access to the full archive.

Continue reading