جے ای ای ایڈوانسڈ 2025 رزلٹ: رَجِت گپتا AIR-1، کوٹہ کے 4 طلبہ ٹاپ-10 میں

نئی دہلی:بھارت کا سب سے مشکل انجینئرنگ داخلہ امتحان مانے جانے والے جے ای ای ایڈوانسڈ 2025(JEE Advanced 2025 ) میں راجستھان کے کوٹہ کے ہونہار طالبعلم رَجِت گپتا نے آل انڈیا رینک-1 حاصل کر کے تاریخ رقم کر دی ہے۔ ایلن کیریئر انسٹیٹیوٹ کے ریگولر کلاس روم پروگرام کے طالبعلم رَجِت گپتا نے اس کامیابی سے نہ صرف کوٹا بلکہ پورے ملک کا نام روشن کیا ہے۔ اس شاندار کارکردگی کے ساتھ رَجِت گپتا کوٹا کوچنگ کی تاریخ میں پہلے مقامی طالبعلم بن گئے ہیں جنہوں نے جے ای ای ایڈوانسڈ میں ٹاپ کیا ہے۔

رَجِت گپتا کا پس منظر
کوٹا کے علاقے مہاویر نگر کے رہائشی رَجِت گپتا کا تعلیمی ماحول بچپن سے ہی مضبوط رہا ہے۔ ان کے والد دیپک گپتا بی ایس این ایل میں سب ڈویژن انجینئر ہیں اور والدہ ڈاکٹر شروتی اگروال جے ڈی بی کالج، کوٹا میں پروفیسر ہیں۔ دلچسپ بات یہ ہے کہ رَجِت کے والد بھی ایلن کیریئر انسٹیٹیوٹ کے سابق طالبعلم رہ چکے ہیں۔ سال 1994 میں دیپک گپتا نے ایلن سے راجستھان پری انجینئرنگ ٹیسٹ (RPET) کی تیاری کر کے 48ویں رینک حاصل کی تھی۔

رَجِت کی کامیابی کا راز: خوشی اور غلطیوں سے سیکھنا
رَجِت بتاتے ہیں کہ ان کی کامیابی کا اصل راز "خوش رہنا” ہے۔ وہ کہتے ہیں:
"میں ہمیشہ خوش رہتا ہوں۔ میں نے کبھی سخت شیڈول نہیں بنایا۔ پڑھائی کو بوجھ نہیں بننے دیا۔ جب پڑھنے کا دل کرتا، دل لگا کر پڑھتا۔ سب سے زیادہ توجہ اس بات پر دی کہ غلطیوں کو دوبارہ نہ دہراؤں، کیونکہ غلطیوں کو سدھارنے سے ہی مضمون پر گرفت مضبوط ہوتی ہے۔”

رَجِت نے 10ویں جماعت میں بھی 96.8 فیصد نمبر حاصل کیے تھے۔ اس کے علاوہ، جے ای ای مین کے جنوری سیشن میں 100 پرسنٹائل اور اپریل سیشن میں آل انڈیا رینک 16 حاصل کی تھی۔

کوٹا کی برتری برقرار
اس سال بھی جے ای ای ایڈوانسڈ 2025 میں کوٹا کے طلبہ کا دبدبہ قائم رہا۔ ٹاپ 10 میں کوٹا سے چار طالبعلم شامل ہیں:

رَجِت گپتا (AIR-1)

سَکشَم جندل (AIR-2)

اکشت (AIR-6)

دیویش (AIR-8)

اپنی رائے یہاں لکھیں

Discover more from ورق تازہ

Subscribe now to keep reading and get access to the full archive.

Continue reading