فیس بک کے دوست نے غریب خاندان کے لئے مکان کی تعمیر کا کام کیا

حیدرآباد، 28/ جنوری(یواین آئی) فیس بک کے دوست نے غریب خاندان کے لئے مکان کی تعمیر کا کام کیاجس کے بعد تلنگانہ کے ضلع جگتیال کے دھرماپوری منڈل کے دمناپیٹ کے رہنے والے اس غریب خاندان کی خوشی کا کوئی ٹھکانہ نہیں رہا۔تفصیلات کے مطابق ٹریکٹر کے ڈرائیور کے طورپر کام کرنے والے بی شنکر نامی شخص نے خودکشی کرلی تھی۔

معاشی مسائل پر گذشتہ سال دسمبر میں اس نے یہ انتہائی اقدام کیا تھاجس کے بعد سے اس کا خاندان معاشی طورپر کافی پریشان ہوگیا تھا۔اس کے خودکشی کرنے کے بعد تین بچوں کے ساتھ اس کی بیوی رشتہ داروں کے مکان میں کرایہ سے مقیم تھی۔اس کی بیوی بھارتی کی جانب سے مسائل سے واقفیت کروائے جانے کے بعد دھرما پوری کے رہنے والے سماجی جہدکارآر رمیش نے تفصیلات کو فیس بک پر پوسٹ کیا۔ان تفصیلات پر ردعمل ظاہر کرتے ہوئے تلگو ریاست کے این آر آئی نے تعاون کرتے ہوئے اس خاتون کے مکان کی تعمیر کے لئے مالی مدد کی۔اس موقع پر گھر میں داخل ہونے کی ایک تقریب منعقد کی گئی اور سرکل انسپکٹررامچندرراواورمقامی افراد کے ہاتھوں مکان کا افتتاح عمل میں آیا۔

Discover more from ورق تازہ

Subscribe now to keep reading and get access to the full archive.

Continue reading