
نئی دہلی،4نومبر(یواین آئی)مہاراشٹر کے وزیراعلی دیویندر فڑنویس نے پیر کو مرکزی وزیرداخلہ امت شاہ سے ملاقات کی اور ریاست میں بے موسم برسات کی وجہ سے متاثر کسانوں کےلئے مرکز سے زیادہ مدددلانے کی اپیل کی مسٹر فڑنویس نے یہاں نارتھ بلاک میں ہوئی اس ملاقات کے دوران مسٹر شاہ کو اس سلسلے میں ایک میمورنڈم بھی سونپا
ایسا خیال ہے کہ مسٹر فڑنویس نے مہاراشٹر میں نئی حکومت کی تشکیل کے سلسلے میں شیوسینا کے ساتھ جاری تعطل اور آگے کی حکمت عملی کے بارے میں بھی مسٹر شاہ سے تبادلہ خیال کیا حالانکہ اس بارے میں مسٹر فڑنویس نے خاموشی اختیار رکھی۔ میڈیا کے سوالوں پر انہوں نے کہا کہ وہ اس وقت نئی حکومت کی تشکیل کےسلسلے میں کسی قسم کا تبصرہ نہیں کرنا چاہتے ۔وہ صرف اتنا ہی کہہ سکتے ہیں کہ انہیں یقین ہے کہ نئی حکومت جلدہی بنے گی۔