ناسک(عامر ایوبی) ذرائع سے موصولہ اطلاع کے مطابق فروری مارچ 2019 میں دسویں اور بارہویں کا امتحان دینے والے طلباء کو ان کے ہال ٹکٹ پہلی مرتبہ آن لائن فراہم کئے جائیں گے تفصیلات کے مطابق مہاراشٹر اسٹیٹ بورڈ آف سیکنڈری اینڈ ہائی ایجوکیشن(پونے) بے ایک اعلامیہ جاری کیا ہے جس کے مطابق دسویں بارہویں کے طلباء کو انکے ایڈمٹ کارڈ (ہال ٹکٹ) آف لائن کی بجائے آن لائن فراہم کئے جائیں گے اور یہ اسکول کی ذمہ داری ہوگی کہ طلبہ و طالبات کو انکے ہال ٹکٹ کی پرنٹ آؤٹ بورڈ کی آفیشل ویب سائٹ سے ڈاؤن لوڈ کرکے انہیں مفت دے اگر کوئی اسکول اسکی فیس طلب کرے تو طلباء اسکی شکایت بورڈ کو دینے کیلئے آزاد رہیں گے ہال ٹکٹ آن لائن کا ہونے کے سب سے بڑا فائدہ یہ ہوگا کہ اگر ہال ٹکٹ گم بھی ہوجائے گا تو اسے دوبارہ نکالا جاسکتا ہے بورڈ نے اپنے علامیہ میں مزید کہا ہیکہ اگر طلباء کے نام فوٹو اور مضمون وغیرہ میں کسی قسم کی کوئی غلطی واقع ہوگئی ہوتو بورڈ سے رابطہ کرکے اسے درست بھی کرایا جاسکتا ہے